ژوب سلیازہ کے مقام پر بنایا جانے والا کلی تکئی پل کا کام بند پڑا ہے جو افسوسناک عمل ہے ، عوامی نیشنل پارٹی ژوب

بدھ 22 جون 2022 17:05

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2022ء) عوامی نیشنل پارٹی ژوب نے ایک بیان میں کہا کہ ژوب سلیازہ کے مقام پر بنایا جانے والا کلی تکئی پل کا کام بند پڑا ہے جو کہ نہایت افسوس ناک عمل ہے اس جدید دور میں شہر کے نزدیک کلی تکی جو کہ ہزاروں آبادی پر مشتمل گاؤں ہے اب تک زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم ہے بارش کے موسم میں گاؤں کے لوگوں کا شہر کے ساتھ رابطہ منقطع ہوجاتا ہے کسی مریض، زخمی یا کسی حادثے کی صورت میں مقامی لوگوں کا شہر تک پہنچ پانا ناممکن ہوجاتا ہے جس سے قیمتی جانوں کے ضیا کا خطرہ رہتا ہے۔

(جاری ہے)

کچھ عرصہ قبل ان تمام مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے کلی تکی کیلئے سلیازہ کے مقام پر ایک پل کی منظوری دے دی گئی تاکہ علاقہ مکین اس سے مستفید ہوسکے لیکن عرصہ دو سال سے مزکورہ پل کا کام بند پڑا ہوا ہے، پوچھنے پر ٹھیکیدار کی جانب سے میٹیریل مہنگا ہونے کی وجہ سے کام بند کرنے کا بتایا جارہا ہے تو کھبی فنڈ نہ ہونے کا رونا رویا جاتا ہے جوکہ موجودہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہے عوامی نیشنل پارٹی ژوب ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ مزکورہ پل پر کام جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں