کیسکو نے بجلی کے بل آخری تاریخ کو تقسیم کر کے صارفین کو مشکلات سے دوچار کر دیا

صارفین کاغفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کیخلاف کاروائی ، بلز ادائیگی کیلئے مہلت دینے کا مطالبہ

جمعہ 24 فروری 2017 18:53

کیسکو نے بجلی کے بل آخری تاریخ کو تقسیم کر کے صارفین کو مشکلات سے دوچار کر دیا
ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) باکمال لوگ لاجواب سروس کیسکو نے بجلی کے بل آخری تاریخ کو تقسیم کر کے صارفین کو مشکلات سے دوچار کر دیا تفصیلات کے مطابق کیسکو نے صارفین کو بجلی کے بلز 23 فروری کو تقسیم کر دئیے جن پر مقرہ تاریخ بھی 23 فروری درج ہے بل اس وقت صارفین تک پہنچائے گئے جب صارفین کی اکثریت گھروں میں موجود نہیں تھی اگلے روز مقررہ تاریخ گذرنے پر صارفین کو بھاری سرچارج کی مد میں مزید رقم جمع کرانے کابتایا گیا اس موقع پر صارفین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کیسکو کی نااہلی کی وجہ سے صارفین کو بروقت بل موصول نہیں ہوئے کیسکو اپنی نااہلی کی سزا صارفین کو نہ دیں صارفین نے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کیخلاف کاروائی اور بلز جمع کرانے کیلئے مہلت دینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں