ژوب، سابق کمشنر سبی ڈویژن ایاز مندوخیل کے والد کو ژوب میں سپرد خاک کر دیا گیا

بدھ 19 دسمبر 2018 23:01

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء رضا محمد رضا کے بڑے اور سابق کمشنر سبی ڈویژن ایاز مندوخیل کے والد کو ژوب میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی وقبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما رضامحمد رضا کے بڑے بھائی سابق کمشنر سبی ڈویژن ایاز خان مندوخیل کے والد سابق ایس ڈی ای او شیرعلی خان مندوخیل گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ کلی نریزئی میں ادا کی گئی جس میں چیف آف پشتون نواب ایاز خان جوگیزئی ،سینیٹر عثمان کاکڑ ،سنیٹر شفیق ترین ،عبدالرحیم زیارتوال،عبیداللہ بابت،ڈسٹرکٹ چیئرمین شیرانی سلطان شیرانی ،ڈی سی عبدالجبار بلوچ،چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالرحمن مندوخیل مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماں و کارکنوںسرکاری محکموں کے آفیسران علما کرام قبائلی معتبر ین اساتذہ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعدازاں مرحوم کو اپنے آبائی قبرستان کلی نریزئی میں سپرد خاک کیاگیا فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ واقع نزد ریڈیو سٹیشن کوئٹہ روڈ پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں