عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،حاجی مٹھاخان کاکڑ

شہر کے تمام علاقوں کو پانی کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے ایک نیا پائپ لائن بچھا نے کا منصوبہ آخری مرحلے میں ہے،مشیر وزیراعلیٰ

اتوار 30 دسمبر 2018 21:40

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ کے مشیر حاجی مٹھاخان کاکڑ اور صوبائی سیکرٹری پی۔ایچ۔ای عبدالفتاح بھنگر نے کہا ہے کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے شہر کے تمام علاقوں کو پانی کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے ایک نیا پائپ لائن بچھا نے کا منصوبہ آخری مرحلہ میں ہے تاکہ گھر گھر کو پانی پہنچ سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی۔

ایچ ای آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف انجینئر پی ایچ ای نظام جوگیزئی ،ایکسئین نور احمد آغا ،ڈاکٹر خیر محمد مندوخیل، نسیم کاکڑ، خدائیداد خان اور دیگر بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ سباک زئی ڈیم سے بھی واٹر سپلائی سکیم کا منصوبہ ہے کپیپ ڈیم کی ازسرنو صفائی کی جائے گی قبل ازیں سیکرٹری نے چیف انجینئر نظام جوگیزئی اور ایکسیئن نور احمد اغا کے ہمراہ کپیپ ڈیم۔

(جاری ہے)

سباک زئی ڈیم۔ سیلیازہ۔خروٹ آباد واٹر ٹینک۔شیخان واٹر ٹینک کا دورہ کیا ایکسیئن نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی اور جاری منصوبوں کے بارے سیکرٹری کو آگاہ کیا صوبائی مشیر حاجی مٹھاخان کاکڑ نے سول ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا انھوں نے کہا کہ کام کو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے کام کی کولٹی اور کوائنٹیٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بعد ازاں صوبائی مشیر نے سابق سیکرٹری جلال مندوخیل کے والد حاجی خدائے نزر مندوخیل کی وفات اور سفرخان بابر صلات خان شیرانی اور کاشف الرحمٰن کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں