ژوب میں حالیہ بارشوں سے میونسپل کمیٹی کی کارگردی کا پول کھول دیا

مین بازار میں نالیاں کچرے سے بند ہونے کے باعث گندہ پانی مین سڑکوں میں جمع ہوکردریاکا منظر پیش کر نے لگیں

بدھ 17 اپریل 2019 18:48

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) ژوب میں حالیہ بارشوں سے میونسپل کمیٹی کی کارگردی کا پول کھول دیا مین بازار میں نالیاں کچرے سے بند ہونے کے باعث گندہ پانی مین سڑکوں میں جمع ہوکردریاکا منظر پیش کر نے لگیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے میونسپل کمیٹی نالیوں کی صفائی اور مرمت کی مد میں کروڑوں روپے کررہی ہے لیکن خطیررقم بے سود ثابت ہورہی ہے ژوب کے عوامی سماجی حلقوں نے حکومت کی توجہ مزکورہ بالا کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ ڑوب میں میونسپل کمیٹی صفائی اور نالیوں اور پلوں کی مرمت پر کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے اور محکمہ کی اچھی کارگردگی صرف سوشل.

(جاری ہے)

میڈیا اور اخباروں میں اچھی لگتی ہے لیکن کارگردگی اس کے برعکس ہے نالیاں بند ہونے سے سڑکیں دریاب کا منظر پیش کررہی ہے گندہ پانی جمع ہونے سیعوام کا پیدل چلنا محال ہوگیا ہے مین بازار کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے دوران سیلابی ندیوں میں پلوں کے نیچے کچرہ چھوڑ دیا اور نالیوں میں صرف بیلچہ مارا ہے بارشوں میں کچرے نالیوں سے باہراگئی ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کاخدشہ ہے اگر بروقت عملی اقدامات نہیں اٹھائیگئے تو حالات مزید خراب صورت اختیار کریگی انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیر بلدیات اور صوبائی وزیر حاجی مٹھا خان کاکڑ سے مطالبہ کیا کہ ژوب میں میونسپل کمیٹی کی ناقص صفائی نظام کا سختی سے نوٹس لیں ورنہ عوام سخت احتجاج اورسڑکوں پر نکلنے سے گریز نہیں کرینگے جسکی تمام تر زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں