ژوب ،غیر حاضر اساتذہ کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ، ڈپٹی کمشنر عبدالجبار بلوچ

منگل 23 اپریل 2019 23:52

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) ژوب غیر حاضر اساتذہ کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی شعبہ تعلیم پر توجہ دینے میں ترقی و خوشحالی کا راز پوشیدہ ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عبدالجبار بلوچ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں خزانہ افیسر فیصل عمران ، ڈاکٹر زاہد پرویز ، ڈی ای او لعل جان موسی خیل ، ڈی او گل رحمن ،ڈی ڈی ای او ولی خان مندوخیل ،یونیسیف کوآرڈینیٹر رازق جان کاکڑ ، جنرل منیجر این سی ایچ ڈی عبدالرزاق کاکڑ، محمدجمیل ،جی ٹی اے آرگنائزنگ کمیٹی کے عبدالطیف مندوخیل، آر ٹی ایس ایم کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی ایجوکیشن افیسر نے اساتذہ کی غیر حاضری اور سکولوں کی مانیٹرنگ سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر عبدالجبار بلوچ نے کہا کہ شعبہ تعلیم پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی غیرحاضری اور سکولوں کی بندش کسی صورت قبول نہیں کرینگے محکمہ تعلیم سکولوں کی مانیٹرنگ جاری رکھتے ہوئے غفلت برتنے والے اساتذہ کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں اساتذہ اور سکولوں کی سیکورٹی کی ضرورت ہوتو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائیگی مگر سکولوں کی بندش برداشت نہیں کرینگے انہوں نے غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم پر توجہ دینے میں ہی ترقی و خوشحالی کا راز مضمر ہے بچوں کی مستقبل کو تاریک ہونے سے بچانے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا چائیے بچے ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے جن کا مستقبل ہماری معمولی سی لاپرواہی کے سبب سے تاریک ہو سکتا ہے اس حوالے سے محکمہ تعلیم اور اساتذہ سمیت کسی کو بھی غفلت برتنے کی اجازت نہیں دینگے ۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں