جسٹس جمال خان مندوخیل نے اپنی مدت ملازمت میںتاریخ ساز فیصلے دیے ہیں،چیف آف مندوخیل سردارایوب خان

اتوار 13 اکتوبر 2019 20:55

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) چیف آف مندوخیل سردارایوب خان مندوخیل نے اپنے بیان میں سینئرجج بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ مقرر ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے۔کہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے اپنی مدت ملازمت میںتاریخ ساز فیصلے دیے ہیں،ہمیشہ آئین وقانون کی بالادستی کیلئے کوشاں رہے ہیں اوروہ فوری انصاف کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔

ملک کو ایسے ہی مصنفوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جو فوری اورسستی انصاف کی فراہمی کا عزم رکھتے ہیں۔بیان میںنئے مقررہونے والے چیف جسٹس کی بلاخوف ورعایت اور بلارغبت وعناد خدمات کو سراہتے ہوئے کہاگیا ہے کہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے بطورجسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اپنے فرائض اورکارہائے منصبی پوری ایمانداری،اپنی انتہائی صلاحیت اور وفاداری کے ساتھ ملک کے دستوروآئین کے مطابق سرانجام دیے ہیں، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔بیان میں توقع ظاہر کی گئی ہے، کہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل حسب سابق فوری انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالاستی کیلئے اپنا کلیدی کردار اداکرتے رہیں گے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں