{ژوب، ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ کا مختلف کلسٹر کے دورے

فرائض میں غفلت بھرتنے اور مسلسل غیر حاضری پر دس اساتذہ معطل، انکوائری آفیسرمقرر، پانچ دن کے اندر رپورٹ جمع کرنے کے احکامات جاری

پیر 14 اکتوبر 2019 19:35

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ کا مختلف کلسٹر کے دورے فرائض میں غفلت بھرتنے اور مسلسل غیر حاضری پر دس اساتذہ معطل انکوائری آفیسرمقرر پانچ دن کے اندر رپورٹ جمع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیخ موسی خان مندوخیل کے ہمراہ کلسٹر مدرسہ خنکء اور کلسٹر ہائی سکول خنکء کا دورہ کیا اور کلسٹر سکولوں کے اساتذہ کے ساتھ میٹنگ کی اجلاس میں تاکید کی کہ تمام اساتذہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں فرائض میں غفلت بھرتنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروای عمل میں لاء جاے گی ۔

(جاری ہے)

جاے تعنیاتی سے مسلسل غیر حاضری کی بنیاد پر کاروای کرتے ہوے دس اساتذہ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ڈی او ای پائیو محمد مندوخیل کو انکوائری آفسر مقرر کیا جو پانچ دن کے اندر جمع کرے گا۔ اس موقع پر ڈی ڈی او گل شاہ خان مندوخیل اے ڈی آی محمد رحیم شیرانی کلسٹر ہیڈ حبیب الرحمن حریفال کلسٹر ہیڈ عبدالودود حریفال بھی موجود تھے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں