ہندو برادری کی تاریخی عبادت گاہ ہندومندر 70 سال بعد ہندو برادری کے حوالے

پروقار تقریب ، مندر کا افتتاح مرکزی جامع مسجد کے خطیب مولانا اللہ داد کاکڑ ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے کیاہندومندر میں پرائمری سکول قائم تھا 9 اسلامی ممالک میں اقلیتی برادری کو مذہبی آزادی حاصل ہے اسلام نے اقلیتی برادری کو جو حقوق دیئے ہیں انکی جان ومال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، شرکاء

جمعرات 6 فروری 2020 23:16

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2020ء) ہندو برادری کے تاریخی عبادت گاہ ہندومندر 70 سال بعد ہندو برادری کے حوالے کردیا گیا اس حوالے سے پروقار تقریب اور مندر کا افتتاح مرکزی جامع مسجد کے خطیب مولانا اللہ داد کاکڑ ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے کیاہندومندر میں پرائمری سکول قام تھا جسے متبادل جگہ ژوب تحصیل اور خزانہ آفس فراہم کیا گیا تقریب سے مہمان خصوصی مولانا اللہ داد کاکڑ ڈی سی طحہ سلیم جمعیت علماہ اسلامی ف کے مولوی سلطان شاہ پشتونخواہ میپ کے عبدالقیوم مندوخیل عوامی نیشنل پارٹی کے انور لالا مسلم لیگ ن کے اجمل اعوان بلوچستان عوامی پارٹی کے فضل امین مندوخیل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر گل ارحمان مندوخیل حافظ عثمان ،پادری سردار مسیح ہندی برادری کے چیئر مین سلیم جان ودگر نے خطاب کیاتقریب کے شرکا نے چیف جسٹس جمال مندوخیل صوبائی وزیر مٹھاخان کاکڑ ،ڈی سی طحہ سلیم کا شکریہ ادا کیا مقررین نے کہا کہ اسلامی ممالک میں اقلیتی برادری کو مذہبی آزادی حاصل ہے اسلام نے اقلیتی برادری کو جو حقوق دیئے ہیں انکی جان ومال کی حفاظت کرنا حکومت کی اولین زمہ داری بنتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں جس طرح ہماری مذہب اسلام نے اقلیتی برادری کے حقوق واضح کے ہیں اسی طرح ملکی این میں اقلیت کو برابر کیحقوق دیے ہیں انہوں نے ژوب ایک قبالی علاقہ ہے اس میں قبالی روایات کے مطابق شروع سے اج تک کسی اقلیت کو اقلیت نہیں سمجھا ہے بلکہ اقلیتی برادری کے عزت کا خیال رکھا ہے اور غم و خوشی میں شریک ہیں اخر میں ہندوبرادری کے چیئر مین سلیم جان نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا ژوب کے ساتھ ہے ژوب کے قبالی عوام نے ہر مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا ہے اور ہماری عزت ناموس کا مکمل خیال رکھا جس پر ہم اقلیتی برادری ژوب عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی مولانا اللہ داد کاکڑ ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے مندر کی چابی ہندوبرادری کے حوالے کردی۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں