ژوب، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس

تعلیم اور ہیلتھ او لین ترجیحات میں شامل ہیں ضلع بھر میں داخلہ مہم کے لئے سیمینار واک اور کارنر اجلاسوں کا اہتمام کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر محمد عظیم کاکڑ

جمعہ 14 فروری 2020 23:37

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد عظیم کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس شیرانی ٹاون میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیخ موسی خان مندوخیل ڈی ڈی او حاجی عبداللہ خان پرنسپل انٹر کالج مانی خواہ محمد ہاشم شیرانی تحصیلدار مہتاب شاہ استرانہ بی آرایس پی کوارڈنیٹر قطب مندوخیل یونسیف ای ایس پی کے نمائندے خالد خان کاکڑ اصغر شیرانی جی ٹی اے کے چئرمین سید علی شاہ حریفال ابراہیم خلیل داد خان اور تمام میل فیمیل ہیڈ کلسٹرز نے شرکت کی اجلاس کے شرکا کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیخ موسی خان نے داخلہ مہم درسی کتب کی تقسیم اور کلسٹر بجٹ پر تفصیلی بریفینگ دی اجلاس کے شرکا سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم اور ہیلتھ او لین ترجیحات میں شامل ہیں ضلع بھر میں داخلہ مہم کے لئے سیمینار واک اور کارنر اجلاسوں کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ ذیادہ سے ذیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کیا جا سکے انھوں نے کہا اس جدید دور میں تعلیم ہی کے زریعے ترقی یافتہ ممالک کے دوڑ میں شامل ہوسکتے ہیں تعلیم کے زیور سے اپنے بچوں کو مالا مال کرنے کے لئے اپنی بھرپور کوشش کرینگے جس میں کمیونٹی کا خاص ساتھ درکار ہوگا انھوں نے کہا جب تک ہم اپنی تعلیم پر توجح نہیں دینگے کامیابی حاصل نہیں کرسکتیں معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے انھوں نے کہا صوباء حکومت تعلیم کے شعبے پر کثیر رقم خرچ کررہی ہے جس میں ہر کلسٹر کو بجٹ فراہم کررہے ہیں کلسٹرز بجٹ کے صیح استعمال سے سکولوں اور طلبا کے بنیادی مسائل حل ہونگے کلسٹرز سامان کی کوالٹی چیک کرنے کے لئے کمیٹی بنای جاے گی جو کلسٹرسامان کے معیارکا معائنہ کریگی درسی کتب کے حوالے سے انھوں نے کہا کی درسی کتب ای ایم آی ایس ڈیٹا کے مطابق تقسیم ہونگے داخلہ مہم کے سلسلے میں 17فروری سے 31 مارچ تک ہریس کانفرنس سیمینار ریلیاں اور کانر منٹنگز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں