ژوب ،آوارہ کتوں کے کاٹنے سے چھ افراد زخمی ہوگئے

پیر 24 فروری 2020 20:15

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) ژوب شہر میں آوارہ اور باولے کتوں کے کاٹنے سے چھ افراد زخمی شہر میں آوارہ اور باولے کتے کی برمار سے شہری زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی جبکہ میونسپل کمیٹی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے تفصیلات کے مطابق شہر میں اوارہ باولے کتے کے کاٹنے سے چھ افراد زخمی سول ہسپتال میں ایک اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ باولے کتے کاٹنے سے چھ افراد زخمی اور روزانہ کی بنیاد کتے کاٹنے کے دو تین کیسسز سامنے اتے ہیں متاثرہ مریض کو مفت انجکشن لگا کر رخصت کرتے ہیں اگر تدارک نہ کیا گیا تو کتے کاٹنے کے مریضوں میں اضافہ اور انجکشن کم ہونگے پشتون ایکشن کمیٹی کے چیرمین عبدالرحمان شیرانی نے کہا ہے کہ ژوب میں اوارہ اور باولے کتے کی برمار سے شہریوں کی زندگی محال حکومت بے بس نظر اتی بینااہل میونسپل کمیٹی کی عدم توجہی کے باعث آوارہ کتوں نے عوامی زندگی کو اجیرن بنادی ژوب شہر میں آوارہ کتوں کی بے تحاشہ اضافہ سے عوام اذیت میں مبتلا رات کے وقت اپنے گھروں سے نکلنا اور گھروں کوجانا محال ہوگیا ہے اس اہم مسلے پر نہ ہی سابق ضلعی حکومت نے کوئی خاص توجہ دی ہے اور نہ ہہ ضلعی انتظامیہ نے کوئی ٹھوس قدم اٹھا یا ہیکئی سالوں سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے محکمہ میونسپل کمیٹی نے کتا مار مہم شروع نہیں کیاہے اگر شروع کیا ہے وہ بھی چند علاقوں تک محدود رہا سوشل میڈیا چند کتوں کا فوٹو سیشن کرایا گیا محکمہ ڈاگ شوٹر ملازم کواس حوالے سے تنخواہ دے رہی ہے ہر سال باولے کتوں کے کاٹنے سے کئی لوگ متاثر ہوئے ہیں جو حکومت کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے دن کے وقت آوارہ کتے محلے گلیوں اور شہر کے مضافات قبرستان اور صحراء میں ارام کرنے کیلئے چھپ جاتے ہیں رات کے وقت ایک جنگ بردار لشکر کی طرح شہر کی طرف رخ کرتے ہیں جس سے عوام کو اپنیگھروں کو اناجانا خطرے سے خالی نہیں انہوں نے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آوارہ کتوں کی بے تحاشہ اضافہ اور میونسپل کمیٹی کی عدم توجہی کا سختی سے نوٹس لیں ڑوب شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے کتا مار شروع کی جائے اور عوام کو آوارہ کتوں سے مکل نجات دلائی جائے بصورت عوام سڑکوں پر سخت احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں