ژوب ،محکمہ لائیو سٹاک کا اجلاس

گھریلو مرغبانی کا ریٹ فی پیکج 2750 روپے سے کم کرکے 1450 روپے مقرر

ہفتہ 27 جون 2020 21:52

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2020ء) محکمہ لائیو سٹاک کا اجلاس ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصیب اللہ کاکڑ کی صدارت میں منعقد ہواجس میں محکمہ کے تمام ڈاکٹروں اور سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نصیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان کی ہدایت کی روشنی میں عیدالاضحی سے قبل کانگو وائرس کے خلاف مال مویشی میں ویکسین اور سپرے مہم کا آغاز کیا جائیگا جس کیلئے ٹیموں کی تشکیل پر غور ہواساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پولٹری پرجیکٹ برائے گھریلو مرغبانی کا ریٹ فی پیکج 2750 روپے سے کم کرکے 1450 روپے مقرر کیاگیا ہے لہٰذا غریب لوگ خصوصا دیہاتی علاقوں کے لوگ اس پراجیکٹ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں