ژوب ،چوبارہ کی دیوار گرنے سے میاںبیوی اوربیٹا جاں بحق، بیٹی زخمی

منگل 30 جون 2020 21:26

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2020ء) بارش کے دوران چوبارہ کی دیوار گرنے سے میاںبیوی اوربیٹا جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوگئی تفصیلات کے مطابق محلہ سید آباد میں چوبارہ کی دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں زکریا ،اسکی اہلیہ مسما (گ)بیٹا لقمان جاں بحق ہو گئے جبکہ چھوٹی بیٹی فضیلہ زخمی ہو گئی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر عارف کاکڑ لیویز فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور انہیں ہسپتال پہنچایا زخمی بچی کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں