جمعیت علما اسلام کانمبرون سکول گرائونڈ میں بڑا تربیتی کنونشن

جمعرات 2 جولائی 2020 22:44

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام نمبرون سکول گرائونڈ میں بڑا تربیتی کنونشن جمعیت کے رہنما قاضی احمد خوستی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سندھ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے جمعیت کے رہنماں اور کارکنوں کے علاوہ ژوب شیرانی کے لوگوں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت کے مرکزی رہنما سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی محمد اسماعیل بلیدی مولانا عبدالطیف خراسانی محمد عالم لانگو مولوی فیضِ محمد شیرانی حافظ امیر محمد شکیل احمد جدون مفتی محمود الحسن الحسینی حاجی صادق نورزئی مولانا عبدالغنی مولانا عبدالوحید مروت قاضی احمد خوستی اور دیگر نے کہا کہ اللہ تعالی کا قانون اور خواہشات کا قانون کھبی ایک نہیں ہو سکتے یہ ایک دوسرے سے بہت دور اور مختلف ہیں ہم نے مومن کے راستے پر چلنا ہو گا جسکا منزل صرف اور خالق ہے انسانیت بیج اور نطفہ کی رو سے ایک امت ہے جسکا باپ آدم علیہ السلام اور ماں حوا ہے ہر انسان اپنے لیے خیر خواہی چاہتا ہے لہزا اسکو دوسروں کا بھی خیر خواہ ہونا چائیے آجکل جہوٹ کو حکمت عملی دہوکہ اور فریب کو مصلحت اور وعدہ خلافی کو سیاست کا نام دیا گیا ہے آج کی سیاست معقول نہیں بلکہ انسانوں میں نفرت تعصب انتشار اور مسائل کا سبب ہے ہمارے سیاست کا مقصد انسانوں میں وحدت پیدا کرنا ہے جس سے انسانوں میں وحدت پیدا ہو اور وہ اس سے اجتماعی استفادہ کر سکے دنیا گلوبل ولیج ہے امریکہ اس ولیج پر اپنی حکمرانی اور بقا کو برقرار رکھنے کیلئے پوری دنیا پر خوف طاری کر رکھی ہے جو ایک شیطانی عمل ہے ایک جانب سے کرونا کی شکل میں خوف دوسری جانب لالچ ڈالر کی شکل میں یعینی ڈر اور غلامی دونوں پر کام کر رھا امریکہ سمیت مغربی دنیا ان دونوں مقاصد کے حصول پر عمل پیرا ہیں لہزا مدارس سکولز یونیورسٹیوں کے اساتذہ علما کرام اور اہل علم طبقہ کو قوم کی صحیح رہنمائی کرنی چائیے آج کرونا کے خوف کا پھیلا اور لالچ نیو ورلڈ آرڈرز کے دو مقاصد کی تکمیل ہے جسکا ہدف اسلامی اور امت مسلمہ ہے ضرورت اس بات کی کہ ہمیں دوسروں کے جنگ کا حصہ نہیں بننا امریکہ اور اس کے حواریوں کے شیطانی عمل میں ھم کیونکہ شریک ہیں مذہب پرست اور قوم پرست قوتیں نوجوانوں کو اس آگ میں نہ دھکیلیں دنیا توحید کی جانب جارھی ہے قوم پرست اور علما اس میں روڑے اٹکا نے باز رہے مقررین نے کہا کہ ہم مولانا مفتی محمود کی جمعیت چاہتے ہیں آج یہ پروگرام ثابت کرتا ہے کہ جمعیت میں خیانت کی کوئی گنجائش نہیں ہے گوادر سے لیکر ژوب تک عوام مولانا محمد خان شیرانی کیساتھ ہیں اور جماعت میں خیانت کرنے والوں کا محاسبہ ہو گا جابر اور ظالم کے سامنے حق بات کہنا افضل جہاد ہے دنیا میں فسادات کی بڑی وجہ حقیقت سے ھم نے منہ موڑا ہے امریکہ نے اپنے جنگ کیلئے ہمارے علما کو جہاد کے نام پر استعمال کیا جسکا اعتراف انہوں نے 41 سال بعد کیا ھم اندھیروں میں ہیں روشنی کی واحد کرن مولانا شیرانی ہے جس نے ہر دور میں میں ظالموں جابروں کے سامنے حق اور سچ بات کی اور بعد میں وہی باتیں ثابت بھی ہوئی ہیں جمعیت کے مظلوم کارکنوں کی یہ آواز بلوچستان سے شروع ہوا ہے اور انشااللہ یہ سندھ پنجاب کے پی کے اور ملک کے کونے کونے تک پہنچا ئیں گے جمعیت کا کوئی مالک نہیں جمعیت دین دار مسلمانوں کی جماعت ہے آج کا یہ آواز جمعیت کے دستور و آئین کی آواز ہے اور اس آواز کی شمعیں جلد سندھ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی روشن ہونگے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں