این سی ایچ ڈی کے زیراہتمام کورونا سے بچائو کیلئے آگاہی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 4 جولائی 2020 19:48

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی این سی ایچ ڈی کے زیر اہتمام کرونا سے بچائو اور احتیاطی تدابیر شعور وآگاہی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید صلاح الدین آغا تھے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے اے ڈی سی سید صلاح الدین آغا ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی رزاق کاکڑ صمدخان ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کرتے ھوئے کہا کرونا سے لاکھوں انسان موت کے منہ میں چلے لاکھوں متاثر ھیں اس مرض سے بچنا صرف احتیاطی تدابیر سے ممکن ھے ھمیں لوگوں میں شعور بیدار کرنا ھے یہ گورنمنٹ نان گورنمنٹ اداروں اور ہر باشعور شہری کا فرض ھے این سی ایچ ڈی علاقے میں تعلیم کے فروغ کیساتھ ساتھ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھی کوشاں ہیں اس موقع پر غربا و مساکین اور کرونا سے متاثرہ مزدوروں میں راشن بھی تقسیم کی گئی وی سی ڈی کی جانب سے مختلف شعبوں میں بہتر خدمات سر انجام دینے والے ڈی ایس پی پولیس سکندر شاہ ڈی ایچ او ڈاکٹر مظفر شاہ ایڈووکیٹ صمد خان مندوخیل یونیسف کے رازق جان ہیڈ کانسٹیبل رب نواز صمد حریفال کو ایوارڈ دئے گئے تقریب کے آخر مہمانوں کے اعزاز میں چائے پارٹی دی گئی شرکا تقریب نے این سی ایچ ڈی کے اس اقدام کو سراہا۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں