ژوب: مختلف تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے 7 کیسز مثبت سامنے آگئے

22 ستمبرسے مڈل اور 30 ستمبر سے پرائمری سکول کھول دیے جائے تو اللہ نہ کرے سینکڑوں کیسز سامنے آسکتے ہیں، والدین /سماجی حلقوں کا موقف

ہفتہ 19 ستمبر 2020 19:52

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) قبائلی سماجی عوامی حلقوں اور والدین نے کہاہے کہ 15 ستمبر سے کالج اور ہائی کلاسز شروع کیے گئے تین دن میں ژوب کے مختلف تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے 7 کیسز مثبت آئے جب 22 ستمبرسے مڈل اور 30 ستمبر سے پرائمری سکول کھول دیے جائے تو اللہ نہ کرے سینکڑوں کیسز سامنے آسکتے ہیں کیونکہ ضلع ژوب میں اب سردی شروع ہونے والے ہیں اور ہرسال شدید سردی کی وجہ سے اکتوبرکے آخر اور نومبر میں تقریباً سکول بند ہوتے ہیں لیکن اس سال سردیوں میں سکول کھول دیئے جاتے ہیں گزشتہ چند دنوں سے ژوب شہر کے اکثر چھوٹی بیماریاں زکام، نزلہ اور کھانسی کی بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں اگر کوروناوائرس کا یہی صورت حال رہا کہ تین دن میں 7 کیس ہوتے ہیں تو پرائمری اور مڈل کلاسوں میں روزانہ سینکڑوں کیسوں کے شدید خطرات ہیںانہوںنے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس طرف خصوصی توجہ فرمائیں اور اس پر غور کریں تاکہ بچے اس موذی مرض سے بچ جائے۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں