ژوب ،دودھ دہی میں ملاوٹ کے خلاف سخت ایکشن ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا بازار کا دورہ

ملاوٹ کرنے والے دکانداروں کوجرمانے ، 800 سو لیٹر دودھ کو ضائع کر دیا گیا ، ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنیوالوں کی دکانیں سیل کر نے کا حکم

پیر 21 ستمبر 2020 23:56

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) ژوب شہر میں دودھ دہی میں ملاوٹ کے خلاف سخت ایکشن ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نصیب اللہ کاکڑتحصیلدار کاکڑ خراسان عمران خان مندوخیل ڈاکٹر کریم انچارج سی وی ایچ ژوب ڈاکٹر مجیب ناصر انچارج لیبارٹری سی وی ایچ نے بازار کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے دودھ میں ملاوٹ کرنے والے دکانداروں کو پکڑا اور 800 سو لیٹر دودھ کو ضائع کر دیا گیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نصیب اللہ کاکڑ نے اس عمل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ کسی دوکان سے پاوڈر والا یا دہی ملا تو جرمانہ عائد کی جائیگی دوکان کو سیل اور مالک دوکان کو جیل جائے گا خالص دودھ کے فائدے میں ملاوٹ دودھ کے نقصانات کے بارے میں بتایا کہ دودھ صحت کے لیے بہت فائدہ مند مشروب ہے مگر اس صورت میں اگر وہ خالص ہو، اس میں ملاوٹ نہ ہو اگر اس میں ملاوٹ کیا ہوا ہے یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہیانہوں نے کہا کہ دودھ میں پانی کے ساتھ ساتھ ڈیٹرجنٹ، یوریا، سینیتھک ملک اور مختلف کیمیکلز کو ملایا جاسکتا ہے یا ملایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں سے بیشتر کیمیکلز دودھ میں شامل ہونے کے بعد طویل المعیاد بنیادوں پر صحت پر نقصان دہ اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔اگر دودھ میں ڈیٹرجنٹ ملا ہوا ہو تو وہ فوڈ پوائزننگ اور معدے کی دیگر پچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے جبکہ دیگر کیمیکلز سے امراض قلب، کینسر اور جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تاہم دودھ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ، اس کو جانچنے کے کئی طریقے موجود ہیں۔

کیمیکل ملا دودھ اس طرح کے دودھ کی شناخت بہت آسانی سے ہوسکتی ہے اور وہ اس کے خراب ذائقے اور بو سے۔ بس دودھ کو سونگھیں اور اس میں صابن جیسی بو کا احساس ہو یا دودھ کو انگلیوں پر رگڑنے سے صابن کا احساس ہو، تو اس کا مطلب ہے کہ دودھ میں کیمیکلز کو مکس کیا گیا ہے۔دودھ کا ذائقہ خالص دودھ قدرتی طور پر میٹھا ہوتا ہے، اگر فریج میں رکھنے کے بعد دودھ کا ذائقہ تلخ یا کھٹا ہوجائے تو یا تو وہ کراب ہوچکا ہے یا اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس میں ڈیٹرجنٹ اور سوڈا کی ملاوٹ کی گئی ہے۔

پانی ملا دودھ کیا نشانی اگر پانی میں دودھ ملا ہو تو اسے پکڑنا کافی آسان ہے، بس ایک قطرہ دودھ کسی ترچھی سطح یعنی ڈونگے کی اوپری سطح سے نیچے بہائیں، اگر دودھ بہنے کے بعد قطرے کی رفتار سست اور پیچھے سفید لکیر سی بن جائے تو وہ خالص ہے، اگر وہ قطرہ بہت تیزی سے بہہ جاتا ہے جبکہ لکیر فوراً غائب ہوجائے تو یہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ کی نشانی ہے۔

نشاستہ ملا دودھ اس کو پکڑنے کے لیے 2 کھانے کے چمچ نمک کو 5 ملی لیٹر دودھ میں ملائین، اگر یہ مکسچر نیلا ہوجائے تو یہ دودھ میں ملاوٹ کی نشانی ہے۔یوریا کیسے پکڑیں دودھ میں یوریا کی ملاوٹ بہت عام ہوتی ہے کیونکہ اس سے دودھ کا ذائقہ تبدیل نہیں ہوتا جبکہ اسے پکڑنا بھی مشکل ہوتا ہے، یوریا صحت کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوتا ہے، اسے پکڑنے کے لیے آدھا چائے کا چمچ دودھ اور سویابین پا?ڈر کو ملا کر اچھی طرح ہلائیں، اس کے بعد لٹمس پیپر کو کچھ سیکنڈ کے لیے بھگو دیں، اگر رنگت سرخ سے نیلی ہوجائے تو یہ دودھ میں یوریا کی ملاوٹ کی نشانی ہیعوام ہوشیار اور ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔

انہوں نے تمام دکانداروں کو خبردار کیا کہ ا?ندہ کسی کو ملوث کرنے پر پکڑا گیا اسے بھاری جرمانے اور جیل جانا ہوگا۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں