نوجوانان ایکشن کمیٹی ژوب کے جنرل سیکرٹری کے ہمراہ وفد کی سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالرفیق کاکڑ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات

جمعرات 10 جون 2021 23:00

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) نوجوانان ایکشن کمیٹی ژوب کے جنرل سیکرٹری سید افضل شاہ کے ہمراہ وفد نے سنٹرل جیل میں جیل سپرنٹنڈنٹ عبدالرفیق کاکڑ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کی۔ ملا قات میں ژوب سینٹرل جیل کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی وفد میں نوجوانان ایکشن کمیٹی ژوب کے صدر شیخ اشرف خان مندوخیل جنرل سیکریٹری سید افضل شاہ سینئر نائب صدر ساجد عمران بنگش شیرانی کے پریس سیکریٹری عبدالرحیم حریفال اور قومی جرگے کے بسم اللہ اپوزئی شامل تھے۔

وفد نے جیل کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ عبدالرفیق کاکڑ اور اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ درمحمد سے ملاقات کی۔ڈپٹی سپریٹنڈنٹ عبدالرفیق کاکڑ اور اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ درمحمد نے نوجوانان ایکشن کمیٹی ژوب کے وفد کو سنٹرل جیل کے مختلف جگوں کا وزٹ کرایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی سپریٹنڈنٹ نے وفد سے جیل میں مختلف مسائل کے حوالے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ژوب جیل ڈسٹرکٹ جیل سے سنٹرل جیل میں اپگریڈ ہوئے کافی عرصہ ہوا ہے لیکن اس کو ابھی تک سنٹرل جیل کی سہولیات میسر نہیں ہوئی ہے سنٹرل جیل اپگریڈ ہونے کے باوجود جیل میں ابھی تک ڈسٹرکٹ جیل کی طرح سیکورٹی کام کر رہی ہے۔

جیل کی ابھی تک 14 پوسٹیں خالی ہے۔جس کو ابھی تک پر نہیں کیا گیا ہے۔جیل میں امام مسجد کا پوسٹ بھی خالی ہے۔جیل زمہ واران نے وفد سے مزید کہاکہ جیل میں زراعت کے حوالے سے بھی کافی کام ریتا ہے۔اور زراعت والوں سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی جیل میں پانی کی بھی قلت ہے اور ایک بورنگ کی سخت ضرورت ہے۔جیل میں شمسی نظام کی کمی کی وجہ سے قیدیوں اور جیل عملے کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جیل میں موجود ہسپتال کا بلڈنگ خستہ حالی کا شکار ہے۔جیل میں پنکھوں کی بھی کمی ہے۔اور کافی پنکھے ناکارہ ہو چکے ہیں۔اور جیل وارڈ کے راستوں میں ٹف تائل کی بھی شدید ضرورت ہے۔اس موقع پر وفد نے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل ژوب کے سارے مسائل حکام بالا تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی اور کہاکہ ژوب سنٹرل جیل پشتون بیلٹ کا واحد جیل ہے۔

اور ان تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیںجو کہ ایک افسوسناک عمل ہے۔نوجوانان ایکشن کمیٹی ژوب کے وفد نے وزیر اعلی بلوچستان کورکمانڈر بلوچستان منسٹر جیل خانہ جات چیف سیکریٹری بلوچستان اور ایم پی اے ژوب سے پر زور اپیل کی کہ جلد سے جلد سنٹرل جیل ژوب میں ان تمام بنیادی سہولیات کو پورا کیا جائے تاکہ جیل میں تمام قیدی اور جیل عملہ ان سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

اور نوجوانان ایکشن کمیٹی ژوب کے وفد نے تمام جیل عملے کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ تب تک ہم چھین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہمارے جیل کے بنیادی سہولیات پورے نہیں ہونگے۔اس موقع پر وفد نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدالرفیق کاکڑ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ درمحمد کو اچھی کاکردگی اور جیل کے نظام کو اچھا چلانے پر شاباش دی اور ان سے آئندہ بھی اسی طرح کاکردگی رکھنے کی توقع کی امید ظاہر کی۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں