کلی مریمہ نشتری میر علی خیل گستوئی روڈ پر ناقص میٹریل کا استعمال ،محکمہ بی ڈی اے اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان

عوام پریشان حالے ، متعلقہ حکام بالا اور نیب اینٹی کرپشن ادارے سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 17 جون 2021 22:00

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) کلی مریمہ نشتری میر علی خیل گستوئی روڈ پر ناقص میٹریل کا استعمال اور محکمہ بی ڈی اے اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان عوام پریشان متعلقہ حکام بالا اور نیب اینٹی کرپشن ادارے فوری طور پر نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ژوب مریمہ نشتری میر علی خیل گستوئی روڈ 1995 سے تاحال کروڑوں روپے خرچ ہوئے لیکن روڈ پر ناقص میٹریل کا استعمال سے روڈ خستہ حالی کے شکار کلی مریمہ سے نشتری میر علی خیل تک متعدد پل کریک اور روڈ کے حفاظتی دیواریں گر چکے ہیں کلی نشتری میں ٹھیکیدار نے کام ادھورا چھوڑ دیا ہے علاقے کے مکینوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کلی مریمہ نشتری میر علی خیل شموزئی ملایان تونی بابڑان شرن بابکرخیل اور علاقہ گستوئی عرصہ 70 سالوں سے صحت تعلیم اور زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ عرصہ 70 سالوں میں حکومت نے ژوب سے گستوئی تک روڈ منظور کرائی جس پر 1995 سے لیکر تاحال کروڑوں روپے خرچ ہوئے لیکن منتخب نمائندوں کی عدم عدم دلچسپی اور محکمہ بی ڈی اے اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ علاقہ کے مکینوں نے کئی بار حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس سے عوام میں بڑی مایوسی اور بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ جب ووٹ کے وقت ہر سیاسی جماعت عوام سے ووٹ لیکرکر منتخب ہوتے ہیں بعد میں اپنے بچوں کے ہمراہ کوئٹہ اسلام آباد میں آرام اور سکون کے مزے انجوائے کر کے عوام کو بھول جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ کلی مریمہ نشتری میر علی خیل شموزئی ملایان تونی بابڑان شرن بابکرخیل اور علاقہ گستوئی عرضہ 70 سالوں سے صحت تعلیم اور زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے موجودہ حکومت نے سابقہ حکمرانوں کی طرح کردار ادا کر رہی ہے کسی منتخب نمائندوں نے علاقے کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی علاقے میں عوام کے زخموں پر مرہم اور نہ ہی لوگوں کو درپیش مسائل معلوم کئے ہیں جو نہایت دک اور افسوس کا مقام ہے انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان گورنر بلوچستان کورکمانڈر بلوچستان آئی جی ایف سی بلوچستان چیف جسٹس بلوچستان صوبائی وزیر حاجی مٹھاخان کاکڑاور چیف سیکرٹری بلوچستان نیب اینٹی کرپشن کمیشن سے اپیل کی کہ ژوب کلی مریمہ نشتری میر علی خیل گستوئی روڈ پر ناقص میٹریل کا استعمال اور روڈ کی بندش اور خستہ حالی کا نوٹس لیں اور علاقے کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی گرانٹ دی جائے بصورت دیگر علاقے کے مکین سخت ترین احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں