اساتذہ تنظیموں کو اپنے مسائل کیساتھ بچوں کے مسائل کا بھی ادراک ہونا چاہیے،سعید احمد

ہفتہ 11 ستمبر 2021 23:50

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2021ء) ڈویژنل ڈائریکٹراسکولز سعید احمدخان نے کہا ہے، کہ اساتذہ تنظیموں کے قائدین کو اساتذہ کے مسائل کے ساتھ ساتھ بچوں کے مسائل کا بھی ادراک ہونا چاہیے۔ بچوں کے حقوق کو ترجیحات میں شامل کرکے ٹیچرزرائٹس کے ساتھ ساتھ چائلڈ رائٹس کیلئے بھی جدوجہد کرنی چاہیے۔ نئے تعینات اساتذہ سے امید ہے، کہ وہ اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کار لاکر اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں گے اور سینئراساتذہ کو بھی چاہیے کہ وہ نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کو تعلیمی اداروں کے ماحول سے مانوس ہونے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

ژوب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں کی زیادہ تعداد اس بات کی غمازی کرتا ہے، کہ سرکاری تعلیمی اداروں پر لوگوں کا اعتماد ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبرون میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت محکمہ تعلیم میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایس ٹیز کے تقررنامے تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لعل جان موسی خیل نے کی۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنرکاکڑخراسان جاراللہ، ڈی او ای شیخ موسی خان مندوخیل، ڈی ڈی او عجب خان کاکڑ، ڈی ڈی او ولی خان مندوخیل، سابق صدر جی ٹی اے ایوب مندوخیل، جنرل سیکرٹری جی ٹی اے نورالحق لوون، ببرک خان مندوخیل، عبدالطیف مندوخیل، اسداللہ مردانزئی، عجب خان کاکڑ، سید سلطان شاہ حریفال، مولانا مشہود شاہ، پرنسپل نمبرون اسکول حبیب الحسن، محمد رفیق ناصر، ڈسٹرکٹ سکاوٹ آرگنائزرغلام سرور مندوخیل، ہاشم کبزئی، خان میر، صحافی رفیع اللہ مندوخیل، ہیڈماسٹرز، سینئراساتذہ، مختلف یونینز کے نمائندوں اور طلبا نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے سی جاراللہ، صدر ایپکا و چیئرمین بیوگا صحبت خان مندوخیل، صدر پی بی ایل اے نوراللہ کاکڑ، چیئرمین جی ٹی اے قدم جان مندوخیل، صدر جی ٹی اے شیرانی امیرمحمد شیرانی اور کریم خان خروٹی نے نئے تعینات ہونے والے ایس ایس ٹیز کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہرکی، کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انھوں نے اساتذہ کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیم جی ٹی اے کو تعلیم دوست قرار دیتے ہوئے اساتذہ کے حقوق کیلئے قائدین کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈویژنل ڈائریکٹر سعیداحمد خان نے گرلز اسکول کے دورے کے موقع پر ناقابل استعمال واش روم پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ دکی کے ایک گرلز اسکول میں چھ سو بچیوں کیلئے واش روم کا بندوبست نہیں، جوکہ ہمارے لیے باعث افسوس ہے۔

انھوں نے اسکولوں میں سائنس کے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈی ای او اور ہیڈماسٹرز کو ہدایت کی، کہ کلاس رومز میں ایل سی ڈی کا بندوبست کرکے یوٹیوب کے ذریعے طلبا کو سائنسی مضامین پڑھائے جائیں۔ انھوں نے اس امرپر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ایجوکیشنل پالیسیز، سنگل نیشن کریکولم کے بارے میں معلومات نہیں رکھتے۔ انھوں نے کہا کہ ہرانسان کی دو کیپسیٹیز ہوتی ہیں ایک ہیومن کیپیسٹی اور دوسری پروفیشنل کیپیسٹی۔

زوال پزیراداروں سے نکلنے والے ہیومن ریسورس ہرگز زوال پزیری کی روک تھام نہیں کرسکتے۔ انھوں نے اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو ٹ*سہولیات فراہم کریں، ورنہ یہی رویے ہمارے آنے والی نسلوں میں منتقل ہوتی رہیں گی۔ تقریب کے اختتام پر ایس ایس ٹیز میں تقررنامے تقسیم کیے گئے۔ یاد رہے کہ بلوچستان کے دوٹاپرز کا تعلق بھی ژوب سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں