محمد زبیر شیرانی ڈویژنل کوآرڈینیٹر آئی ایم ایچ اوز اور ڈی ایچ اوژوب نے نئے منظور شدہ انٹیگریٹڈ ہیلتھ آؤٹ ریج سیشن کا افتتاح کیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:38

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) محمد زبیر شیرانی ڈویژنل کوآرڈینیٹر آئی ایم ایچ اوز اور ڈی ایچ اوژوب نے نئے منظور شدہ انٹیگریٹڈ ہیلتھ آؤٹ ریج سیشن کا افتتاح کیا یونیسف کے تعاون سے ڈی ایچ او آفس ژوب کے زیر انتظام ہونے والے اس ہیلتھ پائلٹ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں سبکزئی کے علاقے میں تین روزہ ہیلتھ سیشن کا انعقاد ہوگا۔

جس میں ماہر امراض مرد اور لیڈی ڈاکٹر بشمول ایل ایچ وی۔ ایم ٹی اور فارماسسٹ حصہ لیں گے۔ اس سیشن میں بنیادی حفاظتی ٹیکہ جات ، غذائی قلت کے شکار بچوں اور حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کے علاوہ ٹی بی ، ہیپاٹائیٹس اور ملیریا کی تشخیص اور جنرل او پی ڈی کا سیشن پہلے مرحلے میں کل سباکزئی کے علاقے میں پہلا تین روزہ ہیلتھ سیشن منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ شہر کے دیگر نواحی علاقے جہاں بی ایچ اوز اور ہیلتھ سنٹر موجود نہیں ہے وہاں پر بھی مرحلہ وار سیشن منعقد ہونگے۔

یہ پروگرام ابتدائی مرحلے میں تین ماہ پر مشتمل ہے جسے بعد میں مستقل بنیادوں پر منتقل کیا جائے گا۔ محمد زبیر شیرانی نے عوام کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کل ہونے والے سیشن میں سبکزئی کے رہائشی مریض اس ہیلتھ سیشن میں تشریف لائیں یہاں پر انکے مذکورہ بیماریوں کے متعلق ٹسٹ اور علاج معالجہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں