بلوچستان عوامی پارٹی ژوب کا جام کمال کیساتھ اظہاریکجہتی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:41

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی ژوب کے ضلعی دفتر سے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرخیرمحمد مندوخیل کی قیادت میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور عدم اعتمادکے خلاف ایک ریل نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکا شہر کے مختلف شاہراہوں پر مارچ کرتے ہوئے مولانا شہید سید شمس الدین چوک پر ریلی سے خطاب کرتیہوئے ڈاکٹرخیرمحمد مندوخیل، علامہ محمد نسیم بابر، عبداللہ جان کاکڑ اور دیگر مقررین نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے خلاف اپوزیشن ارکان کے عدم اعتماد کے ناکام فیصلے کے پرزورالفاظ میں مذمت کرتیہیں وزیراعلی جام کمال خان پر بلوچستان کے عوام اور اراکین اسمبلی کے مکمل اعتمادہے وزیراعلی جمام کمال خان ایک مخلص اور ایماندار شخصیت ہے جس کے دور میں گزشتہ تین سالوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بے شمارترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیاہے اور بلارنگ ونسل تمام علاقوں کو اربوں روپے کے فنڈز جاری کییہیں انہونے کہاکہ اپوزیشن نے جو پروگرام شروع کیے ہیں وہ کھبی بھی کامیاب نہیں ہونگے اور وزیراعلی جام کمال خان اپنے پانچ سالہ مدت پوری کرینگے کیونکہ اپوزیشن اراکین نے پہلے بھی بھرپور ناکام کوشش کی ہے لیکین کامیاب نہیں ہوا اور اس دفعہ ایک بار پھر اپوزیشن اراکین کے یہ کوشش ناکام ہونگے انہونے کہاکہ وزیراعلی جام کمال خان کی قیادت میں صوبہ ترقی کی طرف گامزن ہے سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں کو نوکریاں دی گء ہیں اور صوبے میں امن وامان بحال ہوئی اور بلوچستان کے عوام نے سوکھ کا سانس لیا۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں