سیکرٹری لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ طیب لہڑی نے پاک افغان سرحدی علاقہ قمرالدین کاریز کا دورہ

قبائلی مشران سے کورنٹائن سینٹر کیلیے زمین مانگا اور قمرالدین کاریز میں مالداروں کیلیے فری ویٹرنری کیمپ کا افتتاح کیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 00:05

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) سیکرٹری لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ طیب لہڑی نے پاک افغان سرحدی علاقہ قمرالدین کاریز کا دورہ کیا دورے کے دوران قبائلی مشران سے ملاقات کی کمانڈنٹ ایف سی قمرالدین، ڈپٹی ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرنصیب اللہ کاکڑ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے انہونے قبائلی مشران سے کورنٹائن سینٹر کیلیے زمین مانگا اور قمرالدین کاریز میں مالداروں کیلیے فری ویٹرنری کیمپ کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر سیکرٹری طیب لہڑی نے خطاب کرتیہوئے کہاکہ اس سال مال مویشی کے میڈیسن اور ویکسنیشن کیلئی37 کروڑ روپے مختص کیے گیے ہیں انہونے کہاکہ ایف ایم ڈی ویکسین(مکھر)بیماری کے پورے بلوچستان کے مالداروں میں تقسیم کی گء ہیں اور انے والے مالی سال مال مویشی کے ادویات کیلئے 50 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے انہونے کہاکہ صوبائی وزیرلائیوسٹاک و ماحولیات حاجی مٹھاخان کاکڑ کی محنت اور انتھک کوششوں سے محکمہ لائیوسٹاک روزبروز ترقی کررہاہے اور گزشتہ چند سالوں میں ان ہی کی ہدایت پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہزاروں فری ویٹرنری میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں مالداروں کو بھیڑ ، بیکریوں کے امراض کیلئے ادویات دی گی ہیں انہوں نے کہاکہ اس دورے کے موقع پر ایف اے او کے تعاون سے کاکڑ خراسان کے مالداروں میں بھیڑ بکریوںکیلئے چارہ بھی تقسیم کرینگے تاکہ دوردرازکے مالداروں کے بھیڑ بکریوں کے چارے کامسلہ حل ہوجائے۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں