ژوب میں معصوم بچی برساتی نالے میں گرکر جاں بحق

جمعہ 17 جون 2022 23:17

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2022ء) ژوب میں معصوم بچی برساتی نالے میں گرکر جاں بحق ہوگئی ہے بچی کی لاش کو نکال کر مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ژوب اور گرد ونواح تیز بارش کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی آئی جس کے سبب ہائی سکول وڈھ شیخان کے ساتھ واقع برساتی نالے میں بارش کے دوران 3سالہ بچی فیروزہ بی بی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی جس کی لاش نکال کر ژوب ہسپتال پہنچادی گئی ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں