ش* امپورٹیڈ حکومت کی مہنگائی سے عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے، عبدالستار کاکڑ

لله* لوگ مہنگائی سے سخت مشکل میں، مہنگائی مارچ کرنے والے آج مہنگائی کو بھول کر حکومت کے مزے لوٹ رہے ہیں

اتوار 19 جون 2022 21:20

8ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2022ء) پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اخترشاہ مسلم لیگ (ق)کے قائمقام صوبائی صدر عبدالستار خان کاکڑ سردار نصیب اللہ کبزئی عبدالنور خانئی ساجد بنگش سید شاہ خوستی ناصر خان کاکڑ اور دیگر نے مہنگائی کے خلاف مرکزی چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹیڈ حکومت کی جانب سے مہنگائی سے عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے لوگ مہنگائی کے باعث سخت مشکل صورتحال کا سامنا کرنے پر مجبور ہے مہنگائی مارچ کرنے والے آج مہنگائی کو بھول کر حکومت کے مزے لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ امپورٹیڈ حکومت نے پنجاب سے بلوچستان آٹا لانے پر پابندی لگا رکھی ہے جس کے باعث یہاں آٹے کی 50 کلو تھیلی 4 ہزار سے تجاویز کر گئی ہے امپورٹیڈ حکومت دراصل آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اس لئے امپورٹیڈ حکومت کا خاتمہ ناگزیر ہو گیا ہے اس موقع پر کارکنوں نے مہنگائی کے خلاف اور امپورٹیڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں