سیلاب زدگان کی بروقت امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والے ڈی سی ژوب سمیت انکی ٹیم کو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،عوامی وسماجی حلقے

ہفتہ 6 اگست 2022 18:03

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) عوامی وسماجی حلقوں نے کہاہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں میں سیلاب زدگان کی بروقت امدادی کارروائیوں میں ڈی سی ژوب رمضان پلال اسسٹنٹ کمشنرژوب جاراللہ جلالزائی تحصیلدار ژوب حنیف نائب تحصیلدار ژوب بشیر احمد پٹواری صدر مندوخیل غیاث شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ژوب کے عوامی وسماجی حلقوں نے کہا ہے کہ ژوب میں حالیہ طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات انفراسٹرکچر مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا کھڑے فصلات تباہ حفاظتی پوشتے ٹوٹ گئے سینکڑوں مکانات منہدم ہو گئے مال مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے کئی افراد ریلوں میں بہہ کر شہید ہوگئے جس پر ژوب کے مذکورہ ٹیم نے دن رات ایک کر کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد فراہم کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کاروائیوں میں مصروف عمل تھے انہوں نے کہا کہ ژوب میں طوفانی بارشوں سے جتنے نقصانات ہوئے ہیں سروے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور تمام متاثرہ علاقوں میں سروے جاری ہے نقصانات کا تخمینہ اور گوشوارے تیار ہونے کے بعد حکومت کو پیش کی جائے گی انفراسٹرکچر کی بحالی اور سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ژوب ڈپٹی کمشنر اور انکے ٹیم کو اچھی کارکردگی قابل ستائش ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں