14 اگست کے سلسلے میں شہر کی صفائی ستھرائی کا کام زور شور سے جاری ہی,سلیم اچکزئی

جس میں میونسپل کمیٹی کے تمام مشنری اور ملازمین شہر کی صفائی میں مصروف ہیں ، چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی

جمعرات 11 اگست 2022 20:41

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر سلیم اچکزئی نے کہا کہ 14 اگست کے سلسلے میں شہر کی صفائی ستھرائی کا کام زور شور سے جاری ہے جس میں میونسپل کمیٹی کے تمام مشنری اور ملازمین شہر کی صفائی میں مصروف ہیں ، یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ 14 اگست کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی کی جانب ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستان کی آزادی پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا پیارا ملک ھے اس کو حاصل کرنے کیلئے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

اسی لیے اس کے اہم دن ہم بڑے جوش وخروش سے مناتے ہیں۔ 14 اگست یوم آزادی کا اہم ترین دن ہے۔ پاکستان کی آزادی سے قبل پورے برصغیر پر قریبا سو سال تک انگریزوں کا قبضہ رہا۔

(جاری ہے)

انگریزوں سے آزادی دلانے میں سب سے پہلے مسلمانوں نے آواز اٹھائی اور انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کیلئے مسلمانوں نے بیفنا قربانیاں دی ہیں جس کا ثمرات ہم سب کو مل چکا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بہت سی قربانیاں دینے کے بعد آخر کار 14 اگست 1947ء کو پاکستان آزاد ملک بنا اور اسی دن سے برصغیر کے مسلمان انگریزوں کی غلامی سے آزادی مل گئی اور ایک الگ ملک حاصل کرنے میں کامیاب ھو گئے۔اس کامیابی کی خوشی میں ہم ہر سال 14 اگست کو دھوم دھام سے مناتے ہیں۔ ہمارے قائدین نے عظیم قربانیاں دے کر ہمارے لیے پیارا وطن پاکستان بنایا۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں