ظ*ژوب،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وڈھ میں یوم آزادی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

اتوار 14 اگست 2022 20:20

ٌژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2022ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وڈھ شیخان ژوب میں یوم آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات شیخ خالقداد تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن حاجی پائیو محمد، سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن حاجی عبداللہ خان ، سینئر استاد (ر)جناب حاجی محمد صادق ، ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ژوب جناب حمل بلوچ اور شیخ خدائیداد تھے۔

جشن آزادی کی اس تقریب میں سکول کے اساتذہ کرام اور طلبا کے علاوہ سول سوسائٹی، والدین اور دیگر سکولوں سے آئے ہوئے طلبا نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پر چم کشائی اور قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد پروگرام کے پہلے سیشن میں مختلف کلاسز کے طلبا نے یوم آزادی کے حوالے سے پشتو، اردو اور انگریزی زبان میں تقاریر کئے ، ملی نغمے گائے ، خاکے، ٹیبلوز اور ملی اتن پیش کی۔

(جاری ہے)

چھوٹے بچوں نے مختلف گیمز، جیسے سلو سائیکلنگ، بوری دوڑ، جمناسٹک وغیرہ میں حصہ لیا جبکہ سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کرام نے میوزیکل چیئر اور رسہ کشی جیسے گیمز کھیل کر حاضرین مجلس کو محظوظ کیا۔ پروگرام کے دوسرے سیشن میں مہمانان گرامین میں حمل بلوچ ، حاجی پائیو محمد ، حاجی عبداللہ خان ، شیخ خالقداد نے جشن آزادی کی مناسبت سیتقاریر کئے اور طلبا کو آزادی کی نعمت سے روشناس کرایا جبکہ سکول کے پرنسپل جناب ولی خان نے تمام مہمانان گرامی کو سوئنئرز پیش کیے اور پروگرام میں شرکت کرنے پران کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام کے آخر میں مختلف گیمز میں حصہ لینے والے طلبا میں انعامات تقسیم کیے گئے اور ایک بڑے ملی اتن کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا ۔سٹیج کے فرائض سکول کے مایہ ناز استاد عظیم خان نے ادا کئے جبکہ سانڈ سسٹم کے خدمات رحمت صافی کو حاصل تھے ۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں