تمام ٹرانسپورٹرز کی یکساں طور پر خدمت عبادت سمجھتے ہیں،شیراف الدین حرفِ تور کاکڑ ،عبدالخالق جوگیزئی

پیر 15 اگست 2022 23:08

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) ٹرانسپورٹ یونین کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی کے نگرانی اور اتفاق رائے سے ژوب ڈویژنل صدر شیراف الدین حرفِ تور کاکڑ ،جنرل سیکرٹری عبدالخالق جوگیزئی منتخب ہوئے ۔اس موقع پر مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی ،مرکزی سیکرٹری حاجی جعفر خان کاکڑ ،چیف ایگزیکٹو حاجی ظاہر شاہ ،لورالائی ڈویژن سیکرٹری حاجی بلوچ خان اتمانخیل ،قلعہ سیف اللہ صدر ملک شیر علی کاکڑ ،ضلع ژوب کے صدر ملک ظاہر خان کاکڑ ،جنرل سیکرٹری بلوچ خان کبزئی ،ضلع شیرانی کے سرپرست حاجی غلام حسین شیرانی ،عبدالجبار حرمزئی شیخ ،حسین بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ گڈز ٹرک یونین ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ژوب بائی پاس روڈ کی تعمیر اور ٹرک بس اڈے کی منتقلی کیلئے متعلقہ حکام بالا سے رابط کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک اتفاق و اتحاد قائم رہے مسائل خودبخود حل ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ یونین کے آئین منشور میں قومیت خیلی زئی کی کوئی گنجائش نہیں ہے تمام ٹرانسپورٹرز کی یکساں طور پر خدمت عبادت سمجھتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ژوب میں بائی پاس روڈ کی عدم تعمیر سے ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے حکومت فوری طور پر نوٹس لیں اور ہنگامی بنیادوں پر بائی پاس روڈ کی تعمیر کا کام شروع کریں ۔

انہوں نے کہا کہ بس نیوٹرک اڈا عرصہ ایک سال قبل مکمل ہوا ہے لیکن ابھی تک بس ٹرک اڈا شہر سے باہر نیو بس ٹرک اڈا منتقل نہ ہو سکا جس شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر سے بس ٹرک اڈا منتقل کیا جائے ۔آخر میں ژوب ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ منتخب ڈویژنل صدر اور کابینہ ملکر ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں