بلوچستان کے ملازمین ہوشربا مہنگائی میں تنخواہوں میں اضافے سے محروم ہیں: بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز الائنس ژوب

منگل 16 اگست 2022 20:42

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس ژوب کے صدر فتح خان مندوخیل جنرل سیکرٹری پروفیسر نوراللہ کاکڑ چیرمین صحبت خان مندوخیل آرگنائزر طاہر ہوتک ،عبدالطیف مندوخیل،حافظ حلیم شاہ بابر ،شیخ پائندہ خان ،پروفیسراعجاز خان ،ترجمان بیوگا ژوب مولاناسید مشہودشاہ اخوندزادہ ،محمد قاسم اور محمد حسن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ بجٹ میں حکومت نے تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا لیکن تاحال ڈیڈھ ماہ گزرنے کے باوجود بلوچستان کے ملازمین ہوشربا مہنگائی میں اس اضافے سے محروم ہیں۔

ملک کے دیگر صوبوں کے ملازمین ڈسپریٹی ریڈیکشن الاونس(ڈی آر ای)سے مستفید ہورہے ہیں اور ساتھ ہی وفاق اور دیگر صوبوں کی جانب سے پے سکیل ریوائز کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے لیکن افسوس کہ وسائل سے مالا مال صوبے کے بد قسمت ملازمین تا حال 10 پرسنٹ ڈی آر اے اور پے سکیل ریوائز نوٹیفکیشن سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیڈھ ماہ گزرنے کے باوجود بیوگا کی قیادت کی طرف سے ڈیمانڈ نوٹس اور ملازمین کے حقوق کے حصول پر مسلسل خاموشی اور ٹھوس لائحہ عمل اور اقدام نہ اٹھانا باعث افسوس ہے ۔

ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن،بقیہ 10 پرسنٹ ڈی آر اے اور پے سکیل ریوائز کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کر کے بلوچستان کے ملازمین کو بھی دیگر صوبوں کے برابر حقوق دیئے جائیں۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں