بلوچستان میں فٹبال میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

ژوب میں کھیلے جانے والے ایک کلب میچ کے دوران 22 سالہ کھلاڑی باز محمد دکی ہزاروں تماشائیوں کے سامنے میدان میں چکرا کر گر پڑا، ہسپتال لے جانے سے پہلے ہی خالق حقیقی سے جا ملا

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 فروری 2020 23:26

بلوچستان میں فٹبال میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا
ژوب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28فروری2020ء) بلوچستان میں فٹبال میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، ژوب میں کھیلے جانے والے ایک کلب میچ کے دوران 22 سالہ کھلاڑی باز محمد دکی ہزاروں تماشائیوں کے سامنے میدان میں چکرا کر گر پڑا، ہسپتال لے جانے سے پہلے ہی خالق حقیقی سے جا ملا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر ژوب میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

بلوچستان کا مشہور نوجوان فٹبالر دوران میچ دل کا دورہ پڑنے کے باعث وہیں انتقال کر گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 22 سالہ کھلاڑی باز محمد دکی ژوب میں منعقدہ ایک کلب فٹبال میں حصہ لے رہا تھا جب وہ اچانک چکرا کر گر پڑا۔ باز محمد دکی کو یوں چکرا کر گرتا دیکھ کر اس کے ساتھی اسے فوری ہسپتال لے گئے، تاہم نوجوان کھلاڑی ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کر چکا تھا۔ ہسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی کہ باز محمد دکی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا۔ باز محمد دکی کے حوالے سے کہا جاتا تھا کہ وہ ایک بہترین فٹبالر ہے اور امید تھی کہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتا۔ تاہم نوجوان فٹبالر کم عمر میں ہی انتقال کر گیا۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں