غیر لائسنس یافتہ میڈیکل سٹورز چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرکی جیل میں ڈالا جائی حاجی نور محمد دمڑ

منگل 4 دسمبر 2018 19:50

زیارت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) سنجاوی اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی کے دفتر میں ضلع زیارت کے تمام ضلعی محکموں کے افسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا حاجی نور محمد دمڑ نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پر کانی، ڈی پی او اسرار عمرانی، اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی یحییٰ خان کاکڑ، ڈی ایس پی ارشاد تحصیلدار محمد سلیم کاکڑ، ایس ایچ او عزیز ملغانی اور تمام محکموں کے آفیسران شریک ہوئے، تمام محکموں کے افسران نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کی۔

اس موقعہ پر صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتائی ڈاکٹروں، زائد المیعاد ادویات فروخت کرنے اور غیر لائسنس یافتہ میڈیکل سٹورز چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی شروع کرکے ان پر ایف آئی آردرج کر کے جیل میں ڈالا جائے یہ لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں