زیارت میں لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ، 6 اہلکار شہید ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 مارچ 2019 10:53

زیارت میں لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ، 6 اہلکار شہید ہو گئے
زیارت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مارچ 2019ء) زیارت میں لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ ہوئی ہےجس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج صبح زیارت میں ایک افسوناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں 6اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ڈی سی زیارت کے مطابق واقعہ سنجاوی لی لال کٹائی چیک پوسٹ پر پیش آیا۔اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں