hکوئٹہ‘زیارت میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ‘6اہلکار شہید

iمسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ‘لاشیں ہسپتال منتقل

بدھ 20 مارچ 2019 19:50

Q زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) زیارت میں لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش کے مطابق زیارت میں ’’سنجاوی کی لعل کٹائی ‘‘ لیویزچیک پوسٹ پرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں موقع پر 6 اہلکارشہیدہو گئے ہیں ‘جن کی لاشوں کو زیارت ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ‘حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں