بلوچستان کے شہر زیارت میں ایک روز میں دوسرا دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 جون 2019 21:36

بلوچستان کے شہر زیارت میں ایک روز میں دوسرا دھماکہ، 2 افراد جاں بحق
زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2019ء) بلوچستان کے شہر زیارت میں ایک روز میں دوسرا دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سیاحتی شہر زیارت میں ایک ہی دن میں دو دھماکوں کے باعث خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا دھماکہ زیارت میں پکنک پوائنٹ خرواری بابا کے مقام پر گاڑی میں ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔

پہلے دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے سیاح عید گزارنے زیارت آئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق واقعہ سلنڈر دھماکہ معلوم ہوتا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسرا دھماکہ زیارت کے علاقے کواس کراس کے قریب ہوا۔ دھماکے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونیوالوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ بھی گاڑی میں ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام سیاح ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ سیاحوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں