مذہبی جماعت نے ماضی میں عوام کو مذہب کے نام پر بہت بے وقوف بنایا تھا ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

اب عوام باشعور ہوچکے ہے ہم نے اپنے دور حکومت میں جتنے ترقیاتی منصوبے منظور کرائے ہیںوہ عوام زمین پر دیکھ رہے ہیں ، صوبائی وزیر

اتوار 23 مئی 2021 18:50

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ مذہبی جماعت نے ماضی میں عوام کو مذہب کے نام پر بہت بے وقوف بنایا تھا لیکن اب عوام باشعور ہوچکے ہے ہم نے اپنے دور حکومت میں جتنے ترقیاتی منصوبے منظور کرائے ہیں وہ عوام زمین پر دیکھ رہے ہیں لیکن 40,30 سالوں سے مذہب کے نام پر ووٹ لینے والے نام نہاد مذہبی جماعت نے اپنے دوراقتدار میں عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کے بجائے صرف اپنے زاتی کاروبار اور بینک بیلنس بڑھانے اور اپنے ذاتی مفادات کو ترجیحی دیا تھا یہ نام نہاد مذہبی جماعت کا سابق ایم پی اے اپنے دور کاصرف ایک ترقیاتی منصوبہ عوام کو دیکھائے کہ یہ منصوبہ انہوں نے منظور کرایا ہے ہم سے حساب مانگے اور ہمارا احتساب کرنے سے پہلے اپنے چالیس سالہ دور اقتدار کا حساب عوام کو دے مظلوم فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طلب کردہ احتجاجی مظاہرہ میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے بجائے حکومت کے خلاف تقریر کرنے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ان نام نہادمذہبی جماعت کا مذہب سے نہیں بلکہ اقتدار پیار ہے جوکہ عوام نے انہیں محروم کردیا ہے موجودہ دورحکومت میں حلقہ انتخاب میں جتنے ترقیاتی منصوبے منظور کرائے ہے وہ تمام اجتماعی منصوبے ہے جن کے تکمیل سے حلقے کے دونوں اضلاع ترقی کی راہ پرگامزن ہونگے قائد ایوان وزیر اعلی بلوچستان میرجام کمال خان کو بلوچستان عوامی پارٹی اور مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا بھرپور اعتماد حاصل ہے اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی بہترین قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ انتخاب زیارت کا ایک روزہ دورہ کرنے کے دوران مختلف مقامات عوامی اجتماعات ، قبائلی معتبرین پارٹی عہدیداروں ،کارکنوں کے وفود سے ملاقاتیں کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ زیارت میں مختلف افراد کے انتقال پر مرحومین کے گھر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ ہم سے حساب مانگنے والے پہلے اپنا حساب تو عوام کو دے کہ چالیس سالوں سے حلقے کے عوام کو مذہب کے نام پر بے وقوف بناکر اقتدار حاصل کرنے کے بعد عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے سرکاری وسائل کو لوٹ کر کارخانے لگارہے تھے پہلے اپنے چالیس سالہ دور اقتدار کا حساب عوام کو دے پھر دوسروں سے حساب مانگنے کی بات کی جائے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے عوام کیلئے جوابدہ ہے اور عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے حکومت جو فنڈز منظور کرائے ہے اپنے عوام کو پائی پائی کا حساب دینگے انہوں نے کہاکہ ہمارے ترقیاتی منصوبوں کو دیکھ کر حواس باختہ ہونے والے سابق ایم پی اے صاحب عوام کومزید مذہب کے نام بے وقوب نہیں بنایا جا سکتا نہ ہی عوام تمارے جھوٹے تقریروں پر یقین رکھتے ہے عوام تمارے جھوٹے تقریر سننے کیلئے نہیں بلکہ مظلوم فلسلطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے تھے اور تم نے فلسطینوں سے اظہار یکجتی کے بجائے سیاسی تقریر شروع کرکے عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے تھے لیکن اب یہ اقتدار خواب دیکھنان چھوڑدے نہ ہی مذہب کے آڑ میں مزید آپ عوام کو ورغلا سکتے ہوصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور صوبہ کے وسیع تر مفاد میں تمام فیصلے کرے گی اور ایک جامع حکمت عملی اور مکینیزم کے ساتھ صوبے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھا جائے گا۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں