وزیراعظم دورہ زیارت کے موقع پر حلقہ انتخاب اور شمالی بلوچستان کیلئے خصوصی پیکیجز کااعلان کرینگے ، حاجی نورمحمد خان دمڑ

پیر 31 مئی 2021 16:57

وزیراعظم دورہ زیارت کے موقع پر حلقہ انتخاب اور شمالی بلوچستان کیلئے خصوصی پیکیجز کااعلان کرینگے ، حاجی نورمحمد خان دمڑ
زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2021ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان دورہ بلوچستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام وادی زیارت کے موقع پر حلقہ پی بی 6 زیارت کم ہرنائی اور شمالی بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کیلئے خصوصی پیکجز کااعلان کرینگے ،دورے کے دوررس نتائج برآمد ہونگے وزیراعظم عمران خان کو زیارت آنے پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہے وزیراعظم عمران خان ، وزیراعلیٰ بلوچستان ، وفاقی و صوبائی وزراء کے ہمراہ آج یکم جون کو ایک روزہ دورے وادی زیارت کا دورہ کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے (آج) یکم جون کو وزیراعظم عمران خان کا دورہ زیارت کے تیاریوں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ڈی سی آفیس میں ضلعی آفیسران کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا ایک دورہ زیارت کے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے چیف سیکرٹری سمیت دیگر اعلیٰ آفیسران نے وزیراعظم کا دورہ زیارت کی تیاریوں کا نگرانی و جائزہ لینے کیلئے زیارت پہنچ گئے جبکہ وہ خود بھی تیاریوں کی نگرانی کرنے کیلئے زیارت میںموجود ہے وزیراعظم عمران خان کا دورہ زیارت کے دورس نتائج برآمد ہونگے امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان زیارت کے علاوہ شمالی بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کااعلان اور بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کو شامل کرنے کے اعلان کرینگے وزیراعظم عمران خان کا دورہ زیارت سے حلقہ انتخاب کی تقدیربدلے گی اور حلقہ انتخاب ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا اور ضلع زیارت ایک ماڈل ضلع ہوگا انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے عوام سے انتخاب میں جو بھی وعدے کئے ہے انہیں عملی جامع پہنارہے ہیں عوام کے توقعات سے بڑھ کراپنے حلقے اور صوبے کے عوام کے مسائل حل اور خدمت کررہے ہیں ہماری سیاست کامحور صرف عوامی خدمت ہے مخالفین ہمارے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل حل کرنے سے خوفزادہ ہوکر بوکھلاہٹ کا شکار نظر آرہے ہیں وفاقی و صوبائی حکومت بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ملکر بھرپوراقدامات کررہے ہیں جن کے تاریخ میں مثال نہیں ملے گا وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ،ماضی کی حکومتوں نے بلند وبانگ دعوئوں کے باوجود صوبے کو ہر شعبے میں نظر انداز کیا مگر وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہے ہیں اور موجودہ دور حکومت میں ہی صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچایا ہے وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ زیارت کے موقع پر حلقہ پی بی6 زیارت کم ہرنائی سمیت شمالی بلوچستان پشتون بیلٹ کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے تاکہ بلوچستان خصوصاًشمالی بلوچستان ( پشتون بیلٹ )ًکیساتھ ماضی میں نام نہاد پشتون قوم پرست اور مذہبی جماعتوں کے دور اقتدار میں ہونیوالی ناانصافیوں کا ازالہ ہوسکے ، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان صوبے کے معاملات میں جس دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہ اہل بلوچستان کے لیے حوصلہ افزا ہے ماضی کی حکومتوں میں بلوچستان پر توجہ نہیں دی گئی ، صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے وزیراعظم کا دورہ زیارت کے تیاریوں کے سلسلے میں زیارت کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا ۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں