کارکن ہی ہمارے دست اور بازوں ہے حکومت عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے،سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ

منگل 19 اپریل 2022 22:25

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2022ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہا ہے کہ کارکن ہی ہمارے دس اور بازوں ہے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو مایوس نہیں کرینگے،حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے نوجوانوں کی ترقی اولین ترجیح ہے صوبے میں سڑکوں کا جال بچھانے،اسپورٹس،صحت،تعلیم ورامن و امان پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت کے علاقہ زندرہ میں پارٹی کے بزرگ رہنماء قبائلی شخصیت حاجی محمد غوث پانیزئی کے رہائشگاہ پر پارٹی کارکنوں اور علاقے عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ نے پارٹی عہدیداروں ،کارکنوں پر زوردیا کہ وہ پارٹی کو فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کرے مخالفین ہمارے ترقیاتی منصوبوں اور حلقے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سمیت عوام کے مسائل حل ہونے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے حکومت کی کوشش ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام مزید تیزکردیاہے اور وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو خود ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پہلے نوجوان روزگار کیلئے در در کی ٹھوکریں کھارہے تھے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبے کے محکموں میں خالی آسامیوں کو مشتہر کرنے کاآغاز ہوچکاہے جس سے صوبے کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا انہوں نے کہاکہ وزیراعلی میرعبدالقدوس بزنجو نے صوبے کو ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل حل کرنے پر تیزی سے عمل درآمد کررہے ہیں سنئیر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ قربانیاں دینے والے کارکنوں کو پرموش نہیں کرینگے بلکہ قربانیاں دینے والے کارکنوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے کے عوام بڑی تعداد میں ہمارے کارروان میں شامل ہورہے ہیں جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہے

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں