صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ کا گورنمنٹ ہائی اسکول کان زیارت اورگورنمنٹ گرلز ہائی اسکو ل زندرہ زیارت کا اچانک دورہ

کلاس رومز کامعائنہ کیا اورطلباء سے سوالات کئے

پیر 17 ستمبر 2018 22:21

زیا رت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای حاجی نور محمد خان دمڑنے گورنمنٹ ہائی اسکول کان زیارت اورگورنمنٹ گرلز ہائی اسکو ل زندرہ زیارت کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر نے کلاس رومز کامعائنہ کیا اورطلباء سے سوالات کئے۔ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ۔

(جاری ہے)

وزیر پی ایچ حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ قلم کے بغیر موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا ،موجودہ دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے نوجوان خود کو جدید دور کے چیلنجزسے ہم آہنگ کریں اور تعلیم پر بھرپور توجہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں استاد کا مقام بہت اونچا ہے ،اساتذہ اپنے فرائض کو ایمانداری سے ادا کریں اپنے فرائض میں غفلت کرنے والے اساتذہ کے خلاف کاراوئی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع زیارت کے اسکولوں کی وہ خود مانیٹرنگ کررہے ہیں ،آج کے اسکولوں کا دورہ بھی اس سلسلے کی اہم کڑی ہے،موجودہ حکومت نے بلوچستان میں تعلیم کے حوالے سے ایمرجنسی لگائی ہے ،تعلیم کے شعبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،والدین اس سلسلے میں ہمارا ساتھ دیں اور اپنے بچوں کو اسکو ل میں ضرور داخل کرائیں۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں