بلوچستان حکومت زیارت میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ

جمعرات 20 دسمبر 2018 18:35

زیارت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ واسا حاجی نور محمد دمڑ نے تحصیل سنجاوی ضلع زیارت مسلم پبلک سکول کے سالانہ رزلٹ کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حلقے میں تعلیم کے فروخ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر یحییٰ خان کاکڑ، تحصیلدارار محمد سلیم کاکڑ، چیرمین مسلم سکول محمد سلیم ، پرنسپل نصرالدین دمڑ، ملک آیاز خان دمڑ، حاجی باز محمد دمڑ، پریس کلب سنجاوی کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف ناصر، صحافی انور بلوچ ، ملک یونس دمڑ، حاجی نیاز محمد دمڑ، ملک نعیم کاکڑ، انجمن تاجران کے رہنما ملا نذر آقا، محمد حسن دمڑ ودیگر بھی تھے۔

صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے خطاب میں کہاکے جو قومیں تعلیم سے پیچھے تعلیم پر توجہ نہیں دیتے وہ دیگر اقوام سے ہر شعبے میں پیچھے رہے جاتے ہیں تعلیم کے بغیر انسان ادھورا اور اندھے کے مترادف ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور صوبائی حکومت کا یہ مشن ہے کے بلوچستان بھر میں تعلیم کے فروخ تعلیمی اداروں کو فعال اور ان کو تعلیم کے قابل بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیںانہوں نے مسلم سکول کے پرنسپل محمد سلیم کاکڑ وائس پرنسپل نصرالدین دمڑ استاتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا کے ان کے سکول کارزلٹ اچھا اور بچوں نے اچھے تقریر ڈرامے پیش کئے تقریب کے بعد پرنسپل نصرالدین دمڑنے صوبائی وزیر اور صوبائی وزیر تعلیم نے طلباء اور دیگر میں انعامات تقسیم کئے صوبائی وزیر نے کہا کے مسلم پبلک سکول کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا ہر شعبے میں چاہیے وہ جس مد میں بھی ہو اس سکول کا رزلٹ اچھا ہے تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں