ڈپٹی کمشنر زیارت کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ،ملازمین کاحاضری رجسٹر چیک کیا ،ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ

منگل 30 اپریل 2019 23:40

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال زیارت کا اچانک دورہ کیا،دورے کے موقع پر ملازمین کاحاضری رجسٹر چیک کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔ایم ایس ڈاکٹر عبداللہ دوتانی نے ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قادر بخش پرکانی نے کہا کہ محکمہ صحت ایک اہم شعبہ ہے ،محکمہ صحت کے ڈاکٹرزاور دیگر اہلکار ہسپتال میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور غریب اور لاچار مریضوں کے علاج معالجے کیلئے اپنے فرائض منصبی بھرپور طریقے سے ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر زکا پیشہ ایک مقدس پیشہ ہے ،وہ اپنے پیشے کو محنت اور ایمانداری سے ادا کریں ۔انہوں نے کہا ضلع زیارت میں ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو دور کریں گے ،عوام کی صحت کے حوالے سے تمام مشکلات کو دور کریں گے۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں