زیارت کواس کی قبائلی شخصیت حاجی خیر محمد ترین کے جوان سال صاحبزادے خلیل احمد ترین ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ہفتہ 14 ستمبر 2019 21:51

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) زیارت کواس کی قبائلی شخصیت حاجی خیر محمد ترین کے جوان سال صاحبزادے خلیل احمد ترین ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے جنھیں آج کواس میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ وہ تحصیلدار محمود ترین۔ بی ڈی اے کے جمیل احمد ،محکمہ ریونیو کے منیر احمد حافظ ریاض احمد اور ارشاد ترین کے بھائی۔ محکمہ زراعت کے تاج محمد محکمہ ریونیو کے فیض اللہ۔

(جاری ہے)

ظہور احمد۔ حمیداللہ۔ بی ڈی اے کے ایس ڈی او حاجی محمد نسیم ترین۔ ایکسائز کے نعیم ترین۔ شمیم ترین۔ محمد ابراہیم ترین۔ نجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف مصطفی خان ترین۔ مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر مرتضی خان کے چچازاد بھائی مقامی جیولر رفیع اللہ ترین عزیز الرحمن کے برادر نسبتی تھے۔ فاتحہ خوانی تین دن تک کواس شرقی زیارت میں جبکہ اٹھارہ ستمبر بروز بدھ سے کوئٹہ میں ان کی رہائش گاہ واقع بی ڈی ای کالونی کواری روڈ میں ہوگی

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں