ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن ریٹائرڈ مہر اللہ بادینی کی زیر صدارتاجلاس

پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے تمام محکموں کو عوامی شکایات حل کرنے کی ہدایات

منگل 11 فروری 2020 22:30

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن ریٹائرڈ مہر اللہ بادینی کی زیر صدارت پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے تمام محکموں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ کاکڑ،اسسٹنٹ کمشنر زیارت اعجاز سروراور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینی نے خطاب کرتے ہوئے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام میں آگاہی کے لیے پاکستان سٹیزن پورٹل کے بینرز لگائیں اور عوام کو بتائیں کہ وہ اپنے شکایت پاکستان پورٹل سٹیزن میں درج کرائیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران پاکستان سٹیزن پورٹل میں درج عوامی شکایات کو حل کریں اور شکایات کا ازالہ کریں اس سلسلے میںکو تاہی برداشت نہیں کریںگے۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں