زیارت ِ،بچوں کو پولیوکے قطرے پلوا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیاگیا

پیر 16 مارچ 2020 18:25

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہر اللہ بادینی ِ،ڈی ایچ او ڈاکٹر داود خان ،ایم ایس ڈاکٹر عبداللہ دوتانی نے بچوں کو پولیوکے قطرے پلوا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا ،مہم کے دوران پورے ضلع میں تیس ہزار سے زائدبچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں جائیں گے اس سلسلے میں ٹرانزٹ پوائنٹ 12،فکسڈسنٹر 40اور موبائل ٹیمیں 132بنائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرمہر اللہ بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کو سخت سیکورٹی دی گئی ہے ضلع زیارت میں کوئی نو گو ایریا نہیں لیکن اس کے باوجود کسی نے بھی انسداد پولیو مہم میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کورنا وائرس کے لیے بنایا گیا آئسولیشن وارڈ ،میڈیسن سٹور اور ہسپتال مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ کورنا وائرس سے بچاو کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں ،ضلع زیارت میںکورنا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام ہسپتالوں اور محکمہ صحت کو ہائی الرٹ کردیا ہے عوام بھی کورنا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں