ضلع زیارت میں کورنا وائر س کا اب تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواہے ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) مہر الله

کورنا وائر س سے نمٹنے کے لیے حکومت عوام میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے انشاء اللہ اللہ پاک کے فضل وکرم اور عوام کے تعاون سے بیماری پر جلد قابو پالیں گے ، صوبائی وزیر پی ایچ ای /واسا حاجی نور محمد دمڑ

جمعہ 10 اپریل 2020 23:59

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء)کورنا وائر س سے نمٹنے کے لیے حکومت عوام میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے انشاء اللہ اللہ پاک کے فضل وکرم اور عوام کے تعاون سے بیماری پر جلد قابو پالیں گے ،عوام حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر بھرپور عمل کریں کورنا وائرس عالمی وباء ہے اس کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پی ایچ ای /واسا حاجی نور محمد دمڑ نے ڈپٹی کمشنر زیارت آفس میں انسداد کورنا کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہر اللہ بادینی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ کاکڑ ،ڈی پی او ملک صدیق کاسی ،اسسٹنٹ کمشنر لیاقت علی کاکڑ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ،اس موقع پر صوبائی وزیر کو ضلع زیارت میں انسداد کورنا کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا انسداد کورنا کے سلسلے میں لاک ڈاون کی حکمت عملی موثررہی ہے عوام لاک ڈاون کی پابندی کریںحکومت کے بتائے گئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، عوام کورنا وائر س سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر احتیاط کریں اور لاک ڈاون میں اپنے گھروں پر رہیں اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں ،بار بار صابن سے ہاتھ دھویں اور صفائی کا خاص خیال رکھیںانہوںنے کہاہمیں عوام کی لاک ڈاون میں عوام کی مشکلات کا احسا س ہے مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کو بے یار ومددگار نہیں چھوڑیں گے ،یہ وقت تنقید ایک دوسرے پر تنقید کا نہیں بلکہ ہم سب کو متحد ہوکر کورنا کا مقابلہ کرنا ہے اور اس بیماری سے جنگ جیتنا ہے ۔

انہوں نے ضلع زیارت کی انتظامیہ کو یقین دلایاکہ کورنا وائر س سے بچاو کے لیے تمام جدید آلات اور اشیاء فراہم کئے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر زیارت مہر اللہ بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع زیارت میں کورنا وائر س کا اب تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواہے ،ضلع زیارت میں مختلف ہسپتالوں میں آئسولیشن سینٹر زبنائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام انسداد کورنا مہم کو کامیاب بنانے کے لیے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں اور لاک ڈاون کی خلاف ورزی نہ کریں۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں