کوروناعالمی وباء ،مقابلہ قومی یکجہتی سے کیا جاسکتا ہے ،کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی

عوام حکومتی تدابیر پر عمل کرکے انسدادکورنا مہم کو کامیاب بنائیں ،ڈپٹی کمشنر زیارت

منگل 21 اپریل 2020 19:23

زیا رت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ کورناایک عالمی وباء ہے کورنا کا مقابلہ قومی یکجہتی سے کیا جاسکتا ہے ،عوام حکومتی تدابیر پر عمل کرکے انسدادکورنا مہم کو کامیاب بنائیں ،ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں ،عوام لاک ڈاون کی خلاف ورزی نہ کریں انہوں نے کہا کہ سیاح ضلع زیارت کا رخ نہ کریں اور حکومتی احکامات کی بھرپور پابندی کریں ،کورنا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاط ضروری ہے ،ضلع زیارت میں اب تک کورنا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے لیکن اس کے باوجودحکومت کورنا سے نمٹنے کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے ،ضلع زیارت کے مختلف ہسپتالوں میں انسداد کورنا کے لیے مختلف آئسولیشن وارڈ بنائیں گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت گورنمنٹ بوائز اسکول کواس ،گورنمنٹ ڈگری کالج زیارت اور گورنمٹ انٹر کالج سنجاوی احساس کفالت سینٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں پر حکومت بلوچستان کی ہدایت کے مطابق مستحقین میں شفاف طریقے رقوم کی ادائیگی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں