صوبائی حکومت کی جانب سے تاجر براداری کیلئے جن ایس اوپیز کو اپنا نے کا کہا گیا ہے ان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائیگا،کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی

اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی دٴْکا نیں سیل کی جائیں گی، عوام حکومتی تدابیر پر عمل کر کے انسداد کرونامہم کو کامیاب بنائیں، ڈپٹی کمشنر زیارت

بدھ 13 مئی 2020 23:05

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تاجر براداری کیلئے جن ایس اوپیز کو اپنا نے کا کہا گیا ہے ان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی دٴْکا نیں سیل کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے ممکنہ تدابیر پر سختی سے عمل کریں عوام حکومتی تدابیر پر عمل کر کے انسداد کرونامہم کو کامیاب بنائیں ،ضلع زیارت کے مختلف ہسپتالوں میں انسداد کرونا وائرس کیلئے مختلف آئسو لیشن وارڈ بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زیار ت میں کرونا وائر س سے نمٹنے کیلئے طبی عملہ الرٹ ہے ضلعی انتظامیہ مستحقین میں امداد تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام میں کرونا کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں بھی بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں