موجودہ صوبائی حکومت عوام کی امید کی کرن ،عوام کی تعاقات سے بڑھ کر عوامی مسائل حل کررہی ہیں ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

بیروزگار نوجوانوں کی مایوسیاں ختم ہورہی ہیں ،صوبائی حکومت نے تمام محکموں میں خالی اسامیاں پر میرٹ پر تعیناتیاں کا آغاز کردیا ہے،بی اے پی کی حکومت عوامی مینڈیٹ پرپورااترنے کیلئے پورااترنے کی بھرپورکوشش کررہی ہیں،صوبائی وزیر

اتوار 28 فروری 2021 16:50

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کی امید کی کرن ہے جو کہ عوام کی تعاقات سے بڑھ کر عوامی مسائل حل کررہی ہیں خصوصاًً صوبے کے بیروزگار نوجوان جو ڈگریاں لئے در،در کی ٹھوکرے کھاکر روزگار کی تلاش میں سرکردہ رہتے اب ان بیروزگار نوجوانوں کی مایوسیاں ختم ہورہی ہیں صوبائی حکومت نے تمام محکموں میں خالی اسامیاں پر میرٹ پر تعیناتیاں کا آغاز کردیا ہے روزانہ کی بنیاد پر مختلف محکموں کی جانب سے خالی اسامیوں کے اشتہارات اخبارت میں شائع ہورہے ہیں موجودہ حکومت ہرقسم کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر میرٹ پر سرکاری محکموں میں تعیناتیاں کررہی ہیں موجودہ دور حکومت میں ابتک ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیاگیا اور یہ سلسلہ اب جاری ہے عوام نے بی اے پی کو امید کی آخری کرن سمجھ کر انہیں مینڈیٹ دیا ہے بی اے پی کی حکومت عوامی مینڈیٹ پرپورااترنے کیلئے پورااترنے کی بھرپورکوشش کررہی ہیں عوام کی بی اے پی میں جوق درجوق شمولیت سے یہ بات واضح ہورہی ہیں کہ عوام بی اے پی کی بہترین کاکردگی اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کے بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور انکے بنیادی مسائل انکی دہلز پر حل ہونے سے متاثر ہوکر شامل ہورہے ہیںان خیالات کااظہار انہوں نے زیارت میںعبدالغفور کاکڑ کے رہاشگاہ پر حاجی عبدالغفور کاکڑ، نواب خان کاکڑ، مولوی عالم اور انکے پورے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت بلوچستان عوامی میں پارٹی شمولیت کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا شمولیتی اجتماع سے بی اے پی زیارت کے ضلعی آرگنائزر عبدالستار کاکڑ، نور اللہ جان سارنگزئی حاجی عبدالغفور کاکڑ نواب خان کاکڑ مولوی میر عالم نے خطاب بھی کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ڈھائی سالہ دوراقتدار میں کئے جانے والے ترقیاتی منصوبے عوام کے سامنے جو بھی منصوبے منظورکرائے ہے وہ سب کے سب عوام کے اجتماعی مفادات کے منصوبے ہے جنکی تکمیل سے تمام عوام مستفید ہونگے ,بیروزگاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ہے , صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے عوام کے بنیادی مسائل کاحل اولین ترجیحی ہے حلقہ انتخاب کے عوام کی بلاتعصب رنگ نسل زبان سے بالاترہوکر عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہوں عوام نے جس اعتماد کااظہار کیا ہے انہیں ٹھیس نہیں پہنچاؤنگا اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپورکوشش کرونگا اس موقع پر حاجی عبدالغفور کاکڑ مولوی عالم نواب خان کاکڑ اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام سے مستعفی ہوکر صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ کے کاروان اور بلوچستان عوامی پارٹی میں بقاعدہ شمولیت کا علان کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے حاجی عبدالغفور کاکڑ ، مولوی عالم ، نواب خان کاکڑ کا بی اے پی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ بی اے پی کی مقبولیت میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ عوام ہمارے کارکردگی کو دیکھ کر قوم پرست اور مذہبی جماعتوں سے مستعفی ہورہے ہیں اور ہمارے کاروان میں شامل ہورہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ نام نہاد مذہبی اور قوم پرست جماعتوں نے کبھی اسلام کے نام پر اور قوم پرستوں نے قوم پرستی کے نام پر کئی دیہائیوں حکومت کئے لیکن نہ تو مذہبی جماعتوں نے اسلام کیلئے کچھ کیا اور نہ قوم پرستوں نے قوم کیلئے کچھ بلکہ ان نام نہاد مسترد جماعتوں نے صرف اپنے ذاتی مفادات حاصل کئے یہی وجہ ہے کہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع اس جدید دور میں بھی تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے انہوں نے کہاکہ یہی نام نہاد مسترد شدہ جماعتیں آج کل پی ڈی ایم کے جھنڈے سایہ تلے اکھٹے ہوکر اقتدار کے حصول کیلئے ایک جمہوری حکومت کے خلاف مختلف ہھتکنڈے استعمال کررہے ہیں لیکن عوام ان سے بیزار ہوچکے ہے اور انکے احتجاج میں ساتھ نہ دینے کی وجہ سے پی ڈی ایم شدید مایوسی کاشکار نظرآرہی ہیں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک دوسرے سے مخلص نہیں ہے اور بعض جماعتوں کے بیک ڈور رابطہ جاری ہے تاہم عمران خان کا واضح موقف ہے کے چوروں لیٹروں کو این آراو نہیں ملے گا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پارٹی کی فعالی کیلئے اپنی جدوجہد کو تیز کرینگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کے ہمراہ ڈپٹی کنزرویٹر فارسٹ حسیب خان کاکڑ نے پلانٹ فارم کا دورہ کیا جس میں مختلف اقسام کے درخت آگائے گئے تھے اس موقع پر بی اے پی کے ضلعی آرگنائزر عبدلستار کاکڑ ،نوراللہ جان سارنگزئی مختیار کاکڑ نعیم ٹھیکیدار ماسٹر آسلم ماسٹر جمالدین سارنگزئی بھی موجود تھے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پودا لگاکر شجرکاری مہم کاافتتاح بھی کیا ۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں