مذہبی جماعت نے کئی بار زیارت پر حکمرانی کی ،اجتماعی مسائل کے حل کیلئے کوئی کام نہیں کیا، حاجی نورمحمد خان دمڑ

جمعرات 3 جون 2021 16:11

مذہبی جماعت نے کئی بار زیارت پر حکمرانی کی ،اجتماعی مسائل کے حل کیلئے کوئی کام نہیں کیا، حاجی نورمحمد خان دمڑ
زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ مذہبی جماعت نے کئی بار زیارت پر حکمرانی کرنے کے بائوجود ضلع زیارت کی ترقی ،عوامی کے اجتماعی مسائل اور سیاحت کی فروغ اور جونپیر کی قیمتی جنگلات کی تحفظ کیلئے عملی طورپر کوئی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے زیارت جدید دور میں بھی گوناگوں مسائل سے دوچار ہے ہماری کوشش ہے کہ زیارت میں سیاحت کی فروغ اور سیاحوں کو مری، اور سوات طرز کے سیرو تفریح کے تمام تر سہولیات فراہم کرینگے اور لوگ مری، سوات کے بجائے سیروتفریح کیلئے زیارت آئے گے خانی کراس سے زیارت تک ڈبل نیشنل ہائی پر جلد کام شروع ہوگا اور زیارت کے تمام پکنک پوائنٹ پرجانے کیلئے پختہ سڑکوں کی تعمیر ، چیئرلفٹ لگانے سمیت دیگر اہم اقدامات کررہے ہیں صرف زیارت نہیں بلکہ انتخاب کے دونوں اضلاع زیارت ہرنائی کے اہم مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں خصوصاًً دونوں اضلاع کو دیگراضلاع سے ملانے کیلئے بہترین قومی شاہراہوں کی تعمیر کی منظوری ہوچکی ہے جس سے دونوں اضلاع ترقی کی راہ پرگامزن ہونگے ماضی میں نام نہاد پشتون قوم پرست اور مذہبی جماعت نے صرف عوام سے قومیت اور مذہب کے نام پر ووٹ لیکر اقتدار تک پہنچنے کے بعد عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دیا اور ترقی صرف فائلوں تک محدود تھی لیکن اب ترقی فائلوں تک نہیں بلکہ عملی پر عوام خود دیکھ رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا دورہ زیارت کے بعد وزیراعلیٰ ہائوس زیارت میں بی اے پی زیارت، ہرنائی ، سنجاوی ،شاہرگ کے عہدیداروں ، کارکنوں اور دونوں اضلاع کے قبائلی معتبرین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرصوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی ، سیکرٹریز اور دیگر مختلف محکموں کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ نام نہاد پشتون قوم پرست اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا دورہ زیارت سے حواس باختہ ہوکر اور دونوں اضلاع سے اپنے سیاسی جنازے نکالنے کے باعث مختلف منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ زیارت کوناکام بنانے کیلئے ملک دشمن عناصر کے ساتھ ساتھ نام نہاد مذہبی اور پشتون قوم پرست جماعت نے ہرممکن کوشش کی لیکن انہیں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کی ترقی کیلئے وفاقی بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کیلئے فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کی ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروے کار لاینگے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی زیارت کے عوام کو صحت تعلیم پانی،فارم ٹومارکیٹ سڑکیں ، بجلی ، زرعت ، روزگار، اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحی ہے انہوں نے کہاکہ اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں دونوں اضلاع کی ترقی وخوشحالی کیلئے ہرفورم پر اپنی جدوجہد کوجاری رکھوں گا انہوں نے کہاکہ عوام سے جو وعدے کئے ہے انہیں عملی جامع پہنائے گے ۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں