بی اے پی کی حکومت میں صوبہ حقیقی طور پر ترقی کررہا ہے ، حاجی نور محمد دمڑ

بی اے پی کی حکومت کی کارکردگی سے متاثر ہوکر لوگ پارٹی اور ہمارے کارواں میں شامل ہورہے ہیں،صوبائی وزیر

بدھ 8 ستمبر 2021 20:18

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہاکہ بی اے پی کی حکومت کی کارکردگی سے متاثر ہوکر لوگ پارٹی اور ہمارے کارواں میں شامل ہورہے ہیں بی اے پی کی حکومت میں صوبہ حقیقی طور پر ترقی کررہا ہے بلوچستان عوامی پارٹی میں آئے روز لوگوں کی شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی ہی بلوچستان کی حقیقی سیاسی جماعت ہے بلوچستان عوام کو قوم پرست اور مذہبی جماعتوں نے ستر سالوں سے مختلف جھوٹے نعروں سے ورغلا کر حکمرانی کی لیکن انہوں نے صوبے اور عوام کی ترقی ، خوشحالی و فلاح بہبود کیلئے کوئی کام نہیں کیا ہے اور نہ ہی بولان تا چھتران کو پشتونستان بنا یہ صرف عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے قوم پرستی کے جھوٹے نعرے لگارہے تھے گوادر میں گزشتہ روز خودکش دھماکہ دلخراش واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے خیالات کااظہار انہوں نے سنک میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پشتون خوا ملی عوامی پارٹی اور جمعیت وعلماء اسلام سے درجنوں افراد نے مستعفی ہوکر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کے قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے بی اے پی میں شمولیت کااعلان کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے نئے شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں پہلی بار تمام علاقوں میں اجتماعی مفادات کے منصوبے جاری ہیں جس سے بلوچستان میں حقیقی تبدیلی آرہی ہے لوگوں کو کھوکھلے نعرے لگا کر ورغلانے والی سیاسی جماعتوں کو پہچان چکی ہیں جن جماعتوں نے ہمیشہ کھوکھلے نعرے لگا کر عوام کو ورغلایا بی اے پی کی حکومت نے بلوچستان کی پسماندگی احساس محرومی کے خاتمے کے لیے عملی طور پر اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب میں بڑے منصوبے منظور کرائے ہے بلوچستان بھر سے لوگ جوق در جوق بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے سبب مخالفین کی نیندیں حرام کررکھی ہیں شمولیت کرنے والوں نے شمولیتی اجتماع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے اپنے تین سالہ دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام کئے ہے قوم پرستوں اور مزہب پرستوں نے اپنے ستر سالہ دور حکومتوں میں نہیں کیا انہوں نے کہاکہاب عوام میں شعور پیدا ہوا وہ اپنا حقیقی نمائندہ جانتے ہیں عوام کا حقیقی نمائندہ حاجی نور محمد خان دمڑ ہے جن کے منظور کردہ ترقیاتی منصوبے عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہاکہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کے سیاسی مخالفین بھی انکے حلقے میں جاری کام کی تعریف کرتے ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ ایک ایماندار لیڈر ہیں انہوں نے کہاکہ میں نے سوچ سمجھ کر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کے کاروان میں شامل ہوگئے ہے

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں